پیپلزپارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کی عدم موجودگی میں ضمنی انتخاب کو غیر آئینی قرار دے دیا

مظفرآباد(سیاست نیوز)پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی عدم موجودگی میں میرپور ضمنی انتخاب غیر آئینی اور غیر قانونی ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کی تقسیم کشمیر کی سازش طشت از بام کر دی ہے۔کشمیر کی صورتحال سنگین ہے آزادکشمیر حکومت فوری طور پر کونسل اور قانون ساز اسمبلی کا مشترکہ اجلاس جبکہ حکومت پاکستان پارلیمنٹ اور سینٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرے پیپلزپارٹی کا52واں یوم تاسیس مظفرآباد میں منا کر چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا پیر کے روز یہاں سینٹرل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیپلزپارٹی چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنا یوم تاسیس ریاست جموں وکشمیر کے عوام کے نام منسوب کیا جس پر چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے شکر گزار ہیں لطیف اکبر کے ہمراہ سابق وزرأ میاں عبدالوحید،سید بازل علی نقوی،مرکزی سیکرٹری ریکارڈ شوکت جاوید میر،بشارت افضل،سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سید مبارک حیدرشگفتہ نورین کاظمی،شبنم صداقت اعوان،مسرت شیخ،علی رضا ایڈووکیٹ ودیگر موجودتھے۔لطیف اکبر نے کہا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق اس وقت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی تعداد مزید بڑھا کر دس لاکھ کر دی گئی ہے اور تحریک انصاف کی وفاقی حکومت مسئلہ کشمیر پر مکمل خاموش ہے اور تحریک آزادی کشمیر کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کر رہی اور کشمیریوں کو تنہا چھوڑ دیا گیا ہے۔بلاول بھٹو نے سب سے پہلے تقسیم کشمیر کے خلاف آواز بلند کی اور پی پی نے اپنے بنیادی فلسفہ کی تجدید کی جس سے تحریک کو فائدہ ہو گا ہم کسی تقسیم کشمیر کے کسی سودے کو تسلیم نہیں کرتے عمران خان کہہ رہے ہیں کہ جو لائن آف کنٹرول کراس کرے گا وہ خدار ہو گا یہ باعث شرم ہے اُنہوں نے کہا کہ سینٹرل پریس کلب مظفرآباد ایک تاریخی ادارہ ہے جس پر پولیس گردی کی گئی تھی اور تاحال اُس کی رپورٹ سامنے نہیں آئی مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت فوری طور پر پریس کلب پر حملے کی جوڈیشل انکوائری کروائے اور ذمہ داران کو سزا دی جائے۔ایک سوال کے جواب میں لطیف اکبر نے کہا کہ بھارت کشمیر کے مسئلے سے جان چھڑانے کیلئے حیلے بہانے تلا ش کررہا ہے شملہ اور تاشقند معاہدے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر اثر انداز نہیں ہوئے اور وہ اپنی جگہ موجود ہیں اب اقوام عالم کا فرض ہے کہ اُن پر عملدرآمد کروائیں ایک اور سوال کے جواب میں صدر پیپلزپارٹی نے کہا کہ حکومت کی نااہلی ہے کہ احتساب بیورو سمیت دیگر اداروں میں سربراہان کا تقرر نہیں کیا جا رہا جبکہ چیف الیکشن کمشنر کا تقرر نہ ہونا بھی آزادکشمیر اور وفاقی حکومت دونوں کی نااہلی ہے چئیرمین کشمیر کونسل پابند ہے کہ وہ آزادحکومت کے بھیجے گئے پینل میں سے کسی کو تجویز کریں اگر وہ نہیں کر تی تو آزاد حکومت از خود بھی کر سکتی ہے اُنہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وزیر حکومت راجہ نصیر اور اُن کی اہلیہ کے بھتیجوں کی گریڈ سترہ میں ناجائز تقرری کی باتیں چل رہی ہیں اور حکومت خاموش ہے گڈ گورننس کی باتیں کرنے والے پہلے یہ تقرریاں منسوخ کروائیں مختلف محکموں میں تعیناتیوں کیلئے اُمیدواروں سے کروڑوں روپے بٹورے گئے اور انٹرویو منسوخ کر دیے گئے تمام امیدواروں کو پیسے واپس دیے جائیں اُنہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں مردانہ اور زنانہ آفیسران کے تقرر کیلئے صرف مردانہ ڈائریکٹوریٹ قائم کیا جا رہا ہے جو زیادتی ہے نیشنل ایجوکیشن پالیسی کی رو کے مطابق زنانہ اور مردانہ الگ الگ ڈائریکٹوریٹ قائم کر کے خواتین اور مردوں کی الگ الگ تقرریوں کیلئے اقدامات اُٹھائیں جائیں۔

متعلقہ خبریں