مزارات کا تحفظ،مساجد کی رجسٹریشن کیلئے تنظیمیں قائم

مظفرآباد(سیاست نیوز)مساجد کی رجسٹریشن‘ مساجد‘ آئمہ کے مسائل کے حل کیلئے تنظیم آئمہ مساجد اہلسنت آزادکشمیر کا قیام‘جبکہ مزارات سے متعلقہ معاملات متعلقہ اتھارٹی تک پہنچانے اور انتظام وانصرام میں بہتری کیلئے تنظیم تحفظ مزارات اولیاء آزادکشمیر کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ علامہ حمید الدین برکتی تنظیم آئمہ مساجد اہلسنت آزادکشمیرکے مرکزی چیئرمین‘ سید جنید شاہ مرکزی سیکرٹری جنرل جبکہ عبدالقادر محبوب الہٰی اور فیاض شاہ ممبران ہونگے‘مولوی محمد رفیق رابطہ سیکرٹر ی مقررکردئیے گئے۔ تنظیم آزادکشمیر میں مذہبی ہم آہنگی کیلئے کام کرے گی۔مساجد کی رجسٹریشن‘مساجد اور آئمہ مساجد کے مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرے گی۔ آزادکشمیر بھر میں رابطے کرکے مشاورت سے تنظیم کی باڈیاں قائم کی جائیں گی۔ عبدالقادر محبوب الہٰی تنظیم تحفظ مزارات اولیاء آزادکشمیر کے صدر قاضی عبدالوحید سیکرٹری جنرل جبکہ علامہ حمیدالدین برکتی اور قاضی عبدالوحید ممبران ہونگے۔ تین ممبرا ن قاری طارق‘ قاری سجاد مغل اور غلام مصطفی پر مشتمل دفتر کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے جو مساجد کی رجسٹریشن کے فارم وصولی کا کام کرے گی۔ گزشتہ روز جامعہ برکاتیہ میں علامہ حمید الدین برکتی کی زیرصدارت ضلع مظفرآباد کے آئمہ مساجد اور قراء حضرات کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں مساجد کی رجسٹریشن سمیت دیگر امور پر غور وغوض کیا گیا۔مساجد کی رجسٹریشن کیلئے اقدامات کاآغاز کردیا گیا ہے۔ اجلاس میں تمام حلقوں اور یونین کونسلوں سے آئمہ مساجد اور قراء حضرات نے شرکت کی۔دونوں تنظیمیں اتفاق رائے سے قائم کی گئیں۔ اجلاس میں مساجد کی رجسٹریشن کے حوالے سے کام کرنے کیلئے مختلف حلقوں میں ناظم مقرر کئے گئے ہیں۔حلقہ کوٹلہ میں قاری یاسین‘ مولوی یوسف‘ قار ی عارف‘ حلقہ دو لچھراٹ حاجی محمد حسین شکیل جلالی‘حلقہ تین سٹی میں مولوی یوسف‘ سید ابراحسین شاہ سجاد مغل برارکوٹ‘ قاری گلزار شوائی‘ بنارس اعوان شہیدگلی‘ حلقہ چار کھاوڑہ میں قاری بابر‘ نثاراحمد کیانی‘حلقہ چھ میں پیر سید غلام مرتضیٰ شاہ‘ پید سید زاہد حسین شاہ‘ علامہ ارشد ضیائی اور حافظ نثار کو مقررکیا گیا ہے جو اپنے اپنے حلقہ جات میں مساجد کی رجسٹریشن کیلئے کام کرینگے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حمید الدین برکتی اور دیگر علمائے نے کہاکہ محکمہ اوقاف کے زیرانتظام مزارات کیساتھ درس قرآن‘درس حدیث شروع کیا جائے‘ مزارات کی جائیداد کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے‘ کھڑی شریف اسلامی یونیورسٹی کو فوری بحال کیا جائے‘ مزارات کی صفائی ستھرائی کا خاص اہتمام کیا جائے۔ عرس مبارک کے موقع پر غیر شرعی رسومات کا فوری خاتمہ کیا جائے

متعلقہ خبریں