ناروے میں قرآن کریم کی بے حرمتی کیخلا ف ریلی

عباسپور(سیاست نیوز)ناروے میں عیسائی بنیاد پرستوں کی جانب سے ناروے کی حکومت کی سر پر ستی میں عظیم الہامی کتاب مقدس قرآن الحکیم کی بے حرمتی اور اسے جلانے کے دلسوز واقعہ کی مذمت کے لئے جمعیت العلمائے اسلام عباسپور کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ر یلی مرکزی جامع مسجد سے نکالی گئی جسمیں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی شرکائے ریلی نے نعرہ ء ئتکبیر اللہ اکبر،عظمت قرآن پر جان بھی قربان ہے،دشمنان اسلام مردہ باد،دشمنان قرآن مردہ باد،ناروے حکومت مردہ باد،یہود ونصارٰی مردہ باد،توہین قرآن ناقابل قبول، عالمی سازشیں مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے شہر کی سڑکوں پر گشت کیا اور میلادچوک میں پہنچ کر جلسۂ عام کی شکل اختیارکر لی اس جلسۂ عام کی صدارت خطیب مرکزی جامع مسجد مولانا محمداشفاق ربانی نے کی جبکہ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض حافظ مقصود فاروقی نے انجام دیئے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ناروے کی حکومتی سرپرستی میں شیطان صفت عیسائی بنیادپرستوں کی جانب سے قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے اور جلانے کی ناپاک جسارت کرنے پر شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور اسے یہود وہنود کی اسلام،مسلمانوں اور قرآن کیخلاف گہری سازش قرار دیا گیا اُنہون نے کہا کہ یہود ونصاری کی ان بدتہذیب، بداخلاق حرکتوں کے باعث دنیا میں دہشت گردی پروان چڑھ رہی ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے اس طرح کے اُوچھے اقدامات سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کے ساتھ کھیلا جارہا ہے مسلمان ان عالمی یہود وہنود کی سازشوں کا مردانہ وار مقابلہ کر رہے ہیں قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کرنے والے لعین شیطان پر مجاہد اسلام غازی عمر الیاس نے جس بہادری اور جرُات کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آور ہوئے او رپولیس کی موجودگی میں اُسکو زدوکوب کیا اُسپر عمر الیاس کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیاجائے وہ کم ہے مسلمان حکمرانوں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہو موئثر اقدامات اُٹھانے چاہئیں اس جلسۂ عام سے مولانا محمداشفاق ربانی۔ مولانا خلیق عطاء، سردارعابد ایوب، سردار حیات خان، خواجہ ریاض احمد،سردار میر اکبر خان سید بدیع الزمان بخاری، مقصود فاروقی اورقاری عمیر اعظم نے خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں