مظفرآباد(سیاست نیوز)وزیر ہایئر ایجوکیشن نے ناظم تعلیم کالجز مظفرآباد ڈویژن کے ہمراہ 27 نومبر کو شدید بارش اور طوفانی ژالہ باری کے باوجود ادارہ کا دورہ کیا۔ تمام سٹاف ادارہ تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف کار تھا، انٹر کالج ٹھیریاں کی عمارت نہیں ہے ادارہ کو جنوری 2018 میں بطور کالج اپ گریڈ کیا، ادارہ میں تدریسی سٹاف وزیر ہایئر ایجوکیشن کی دلچسپی سے مکمل ہو چکا ہے وزیر موصوف نے کلاسز کا معائنہ بھی کیا۔ فیکلٹی کے ساتھ بھی گفتگو فرمائی تا ہم عمارت نہ ہونے کی وجہ سے تدریسی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں تاہم ادارہ کا محنتی سٹاف کھلے آسمان اور بارش کی صورت میں برآمدے، شیلٹر میں کلاسیں لیتا ہے، ادارہ کے اندر اپنی مدد آپ کے تحت شیلٹر کی تعمیر جاری ہے، جہاں طلبہ ادارہ اور سٹاف وزیر ہایئر ایجوکیشن کی آمد پر خوش ہوا وہاں اس بات کی توقع کی جا رہی ہے کہ ادارہ کی عمارت کیلئے فوری کارروائی کریں گے۔
متعلقہ خبریں
-
بیمار ولاغر جانوروں کا گوشت فروخت
مظفرآباد(سیاست نیوز)ریاستی دارالحکومت میں مضر صحت،بیمار لاغر اور کئی دن قبل ذبح کیے جانے والے جانوروں... -
سرکاری مساجد عدم توجہی کی عملی تصاویر
مظفرآباد(سیاست نیوز)مسلم معاشرے کی سرکاری مساجد،حکومتی عدم توجہی کی عملی تصویر بن گئیں۔وزیراعظم سیکرٹریٹ اور سول... -
لوڈشیڈنگ نے ریکارڈ توڑ دیے،کم وولٹیج کے باعث قیمتی برقی مصنوعات خاکستر
مظفرآباد(سیاست نیوز)دارلحکومت مظفرآباد سمیت محکمہ برقیات کی غفلت اور ناقص حکمت عملی کے باعث لوڈشیڈنگ میں...