تعلیمی بورڈ میرپور کے تحت سپورٹس مقابلہ جات کا اختتام،تقسیم انعامات کا انعقاد

میرپور (سیاست نیوز)آزاد جموں وکشمیر انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کے چیئرمین پروفیسر شاہد منیر جرال نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں معیار تعلیم بہت بہتر ہے حکومت آزادکشمیر اور محکمہ تعلیم کی طرف سے معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے جو اقدامات اٹھائے گے ہیں ان کا صلہ بلاتخصیص لوگوں کو مل رہا ہے تعلیمی بورڈ معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ طلبا و طالبات کی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے سکولوں اور کالجوں کی سطح پر سالانہ کھیلوں کے مقابلہ جات کاا نعقاد کر تاہے جس میں انٹر کالجز اور سکولوں کے مابین مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات منعقد ہوتے ہیں۔طلباو طالبات کی جدید تعلیم تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی جسمانی و ذہنی تربیت کے لیے اساتذہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہیں۔اساتذہ کرام نئی نسل کو دور جدید کے چیلنجوں کو سامنے رکھتے ہوئے تربیت کریں تاکہ قوم کے معمار مستقبل میں ملک اور ملت کی بہتر خدمت کرسکیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آزاد جموں وکشمیر انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام گورنمنٹ غازی الہی بخش پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں سالانہ سپورٹس مقابلہ جات کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت پرنسپل محترمہ پروفیسر راشدہ عزیز نے کی جبکہ تقریب میں سابق چیئرپرسن تعلیمی بورڈ محترمہ پروفیسر صفیہ اکرم سمیت اساتذہ کرام اور طالبات نے شرکت کی اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس سردار طارق اکبر نے کھیلوں کے مقابلہ جات کے حوالے سے سالانہ جائزہ رپورٹ پیش کی۔چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر شاہد منیر جرال نے کہا کہ طلبا و طالبات قوم کا عظیم اثاثہ ہیں جن کی تعلیم و تربیت کے لیے اساتذہ اور والدین کا بڑا اہم کردار ہے انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں ہر سال تعلیمی نتائج میں طالبات طلبا ء پر بازی لے جاتی ہیں طالبات نہ صرف تدریسی میدان بلکہ کھیلوں کے بھی مختلف مقابلہ جات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے رہی ہیں سپورٹس سرگرمیوں سے جہاں ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا موقع ملتا ہے وہاں ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کو جلا ملتی ہے۔ انھوں نے مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انھوں نے جس طرح انٹر کالجیٹ کھیلوں کے مقابلہ جات میں بھرپور حصہ لیا ہے

متعلقہ خبریں