سرکاری مساجد عدم توجہی کی عملی تصاویر

مظفرآباد(سیاست نیوز)مسلم معاشرے کی سرکاری مساجد،حکومتی عدم توجہی کی عملی تصویر بن گئیں۔وزیراعظم سیکرٹریٹ اور سول سیکرٹریٹ کی مساجد میں صفائی کا ناقص نظام،صفوں کی عدم صفائی،قالینوں کا فقدان،کارپٹ کی دھلائی نہ ہونے سے صفیں گردو غبار سے اٹ گئیں۔ارباب اختیار سے فوری توجہ دینے اور خدا کے گھر کی صفائی،صفوں کی دھلائی اور کارپٹ مہیا کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ۔ریاستی دارالحکومت میں سرکاری سطح پر قائم اور انتظام و انصرام والی مساجد وزیراعظم سیکرٹریٹ اور ڈسٹرکٹ کمپلیکس،سول سیکرٹریٹ میں قائم مساجد حکومتی عدم توجہی کا شکار ہو گئیں ہیں،ہر دو مساجد کی دکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے ان مساجد میں استعمال ہونے والی”صفیں“ گردوغبار میں اَٹ چکی ہیں،جبکہ کارپٹ نہ ہونے کی وجہ سے ٹھنڈے فرش پر بیٹھ کر عبادت کرنا نمازیوں کیلئے وقت کا باعث بن رہا ہے،سول سوسائٹی نے ارباب اختیار سے ہر دو مساجد کے اندر صفائی کے نطام کو بہتر بنانے،صفوں کی دھلائی،کارپٹ مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں