تحریک انصاف کی عوامی رابطہ مہم شروع

اسلام آباد(سیاست نیوز) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیرکے صدر ایل3میرپور3 سے نو منتخب ممبر اسمبلی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کشمیر کے کارکن پارٹی کو منظم و مضبوط کرنے اور عمران خان کا ویژن گھر گھر پہنچانے کے لئے تیاریاں شروع کر دیں۔ میں آج مظفر آباد سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر رہا ہوں جبکہ کل میں کوٹلی اور پھر راولاکوٹ کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر کے ہر حلقے اور گاؤں میں جا کر پارٹی کو منظم کرونگااورآئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے گٹھ جوڑ کو شکست سے دو چار کریں گے۔میرپور کے عوام نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے اور آزاد کشمیر کے عوام بھی اب آزاد کشمیر کی اس کرپٹ حکومت سے نجات چاہتے ہیں اور آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کشمیر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

متعلقہ خبریں