نواز شریف کا نظریہ روشن خیال وترقی یافتہ پاکستان ہے،مشتاق منہاس

راولپنڈی (سیاست نیوز) آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات،سیاحت اور مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ اہلیت،صلاحیت اور میرٹ ہی قوموں کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرتے ہیں۔قائد پاکستان محمد نواز شریف کا نظریہ روشن خیال اور ترقی یافتہ پاکستان ہے۔ لیپ ٹاپ،موٹرویز،جدید ترین ہسپتال،آئی ٹی لیبز،ہائی ویز،ذہین طلباء کے لیے سکالر شپس،بہترین جی ڈی پی گروتھ مسلم لیگ ن کے کارنامے ہیں۔وزیر اطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس نے ان خیالات کا اظہار اپنے بیان میں کیا۔راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں دینے کا دعوی کرنے والے اب کہہ رہے ہیں سرکاری نوکری انسان کو تباہ کر دیتی ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا ملک کی بقاء آئین کی عملداری اور قانون کی حکمرانی میں ہے۔انہوں نے کہا تبدیلی۔سرکار نے جو بلند بانگ دعوی کئے اور جو خیالی دنیا بنائی اور عوام کی آنکھوں میں جو دھول جھونکے ایک ایک کر کے وہ آشکار ہوتے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ترقیاتی اور ترقی پسند ویژن کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا ہم جب یہ دعوی کرتے ہیں کہ ہمارے قائد محمد نواز شریف نے پاکستان کو بدلا اور ہمارے دعوی کی صداقت کیلیے کام موجود ہیں جو زمین پر نظر آ رہے ہیں ہم نے کوئی تصوراتی دنیا تخلیق نہیں کی عملی کام کئے ہیں۔انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف نے اس ملک کو ترقی یافتہ، جدید، فلاحی اور بہترین بنانے کیلیے جو خدمات سرانجام دی ہیں انہیں پاکستان کی تاریخ سے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک ترقی یافتہ اور بدلتا ہوا پاکستان مسلم لیگ ن کا مطمع نظر تھا۔انہوں نے کہا پاکستان ہماری امیدوں آدرشوں کا مرکز و محور ہے۔وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ پاکستان کی بقاء عوام کے حقیقی نمائندوں کے برسر اقتدار آنے میں ہے عوام کی رائے کے برخلاف جکومتیں مسلط کرنے سے نظام کبھی ٹھیک نہیں ہو سکتا۔

متعلقہ خبریں