ایئر پورٹ، شہری پر تشدد، نقدی چھین لی گئی

مظفرآباد (سیاست نیوز) دارالحکومت کے نواحی علاقہ ایئر پورٹ سے غنڈوں نے شہری کو دن دیہاڑے اغوا کر کے شدید زدو کوب کرنے کے علاوہ لاکھوں روپے نقدی چھین لی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے چھاپے مارنے شروع کر دیے، عوام علاقہ کا دن دیہاڑے اغوا کی واردات پر شدید غم وغصہ،ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ایئر پورٹ کے مقام پر مین شاہراہ سے جھنڈگراں پائین کا رہائشی حاکمداد خان شہر کی طرف آرہا تھا کہ گھن چھتر کے رہائشی ولید اد ولد غلام حیدر،بابو ولد غلام حیدر، ذیشان ولد ولیداد نے دیگر افراد کے ہمراہ زبردستی گاڑی میں ڈالا اور گھن چھتر کے مقام پر لے جا کر شدید زدوکوب کرنے کے علاوہ لاکھوں روپے کی نقدی چھین لی۔

متعلقہ خبریں