مظفرآباد، ہوٹل، کاروبار بند، ٹریفک معطل، جزوی لاک ڈاؤن

مظفرآباد (سیاست نیوز) حکومتی احکامات پر عملدرآمد کے لئے ضلعی انتظامیہ مظفرآباد متحرک، کرونا وائرس کے خطرہ کے پیش نظر دارالحکومت میں جزوی لاک ڈاؤن، تمام ہوٹلزبند، پبلک ٹرانسپورٹ معطل، لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل،ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے تحصیلدار مظفرآباد حماد بشیر کو حکومتی احکامات پر عملدرآمد کے لئے ٹاسک دے دیا، کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر جاری ہونے والے نوٹیفکیشن جس میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے، امتحانات ملتوی کرنے کا حکم دیا تھا، ضلعی انتظامیہ نے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرواتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والے تعلیمی ادارے سیل کر دیئے، تحصیلدار مظفرآباد حماد بشیر نے ہمراہ سٹاف کاروائی کی، حکومتی نوٹیفکیشن کے تحت شادی بیاہ کی تقریبات بھی رکوائیں، ٹینٹ سروس و کیٹرنگ مالکان کو دکانیں رکھنے، جمز، سنوکر کلب، پارلرز سمیت پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابند ی عائد کرتے ہوئے مانیٹرنگ کا سلسلہ شروع کیا،عوام مشکل وقت میں باشعور قوم ہونے کا ثبوت دیں،حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، تحصیلدار مظفرآباد کے مطابق دارالحکومت میں اس وقت جزوی لاک ڈاؤن ہے،عوام اداروں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں، گھروں میں رہیں، غیر ضروری گھروں سے باہر جانے سے اجتناب کریں، کرونا وائرس کے خطرہ کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اپنائیں،اپنے بچوں اور بزرگوں کو اس مہلک بیماری میں مبتلا ہونے سے بھی بچائیں، اگرمعاشرہ کے تمام افراد حکومت کے ساتھ تعاون کریں تو اس عالمی وبائی مرض کے خلاف قوم بڑی بہادری کے ساتھ لڑ سکتی ہے اور اس بیماری کو شکست دے سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں