آزاد کشمیر‘24گھنٹوں میں کرونا سے متاثرہ کوئی کیس سامنے نہیں آیا

مظفرآباد(سیاست نیوز)آزادکشمیر میں گز شتہ 2 4 گھنٹوں میں کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔محکمہ صحت عامہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی جانب جاری پریس ریلیز کے مطابق آزادکشمیر میں کل42افراد کے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے37کے رزلٹ آچکے ہیں۔36کے رزلٹ نیگٹو آئے ہیں اور ان میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی جبکہ ایک نتیجہ پازٹیو آیا ہے اور5کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔ پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روز ایران سے واپس آنے والے13زائرین کو میرپور منتقل کر دیا گیا ہے جن کے ٹیسٹ لیکر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسزNIHکو بھیج دیے گئے، ان کی رپورٹ آئندہ ایک دو روز میں موصول ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت کا عملہ آزادکشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس پر موجود ہے اور انتظامیہ کے تعاون سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے اور کرونا کا شبہ ہونے کی صورت میں افراد کو قریبی قرنطینہ سینٹرز میں منتقل کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں