آج مظفرآباد میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

مظفرآباد(سیاست نیوز)ڈپٹی کمشنر مظفرآباد بدرمنیر نے 23 مارچ کو ضلع بھر میں مکمل لاک ڈاون کے احکامات دیدئیے. آج تمام بازار,مارکیٹیں, شاپنگ مالز,ریسٹورنٹ مکمل بند اور ٹرانسپورٹ جام ریے گی احکامات کے مطابق ضلع مظفرآباد پبلک ٹرانسپورٹ کا مکمل لاک ڈاؤن ہے، بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ کے علاوہ ضلع بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند ہے قرنطینہ سنٹر میں موجود تمام عملہ کو قرنطینہ میں موجود افراد کی حفاظت کے علاوہ خود کو بھی محفوظ رکھنے کے حوالہ سے مکمل تربیت دی گئی۔ Quarantine Centre میں ہر قسم کی غیر ضروری نقل وحمل پر مکمل پابندی ہے۔ آج مورخہ 23 مارچ کو جملہ مارکیٹس اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے ضلع بھر میں تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو مکمل بند کرنے کی ہدایت جاری کرنے کے بعد مجسٹریٹ صاحبان کو مختلف ایزیامیں مامورکرتے ہوئے تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو علی الصبح ہی بند کروادیا۔ اس ضمن میں جملہ مجسٹریٹس ہمہ وقت ان کی بندش کے حوالہ سے بھی نظر رکھیں گے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے کہا کہ کروناکی وبائی مرض کے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ اپنے گھروں سے غیر ضروری طور پر ہرگز باہر نہ نکلیں۔ آپس میں گلے نہ ملیں اور ہاتھ نہ ملائیں۔ شادی / ختم کی بڑی تقریبات منعقد یا شرکت کرنے سے اجتناب کریں۔ اگر کسی ضروری کام سے باہر نکلنا پڑے تو ناک منہ ڈھانپ کر رکھیں۔ گھر واپس پہنچ کر غسل کریں اور کپڑے تبدیل کر لیں۔ اس وبائی مرض سے خود اپنی احتیاط کریں تاکہ آپ کے گھروالے بھی محفوظ رہیں۔ گلے ملنے سے گریز کریں اور 04 فٹ کے فاصلے سے بات کریں۔ محفلوں اور ہجوم اکھٹا کرنے سے اجتناب کیا جائے کیونکہ ہم میں سے کسی بھی شخص میں کبھی بھی کہیں بھی کرونا وائرس منتقل ہوسکتا ہے لہذا احتیاط ضروری ہے۔اپنے اپنے گھروں میں موجود بچوں اورضیف افراد کو گھر سے باہر ہرگز نہ جانیں دیں اور ناگزیز وجوہات کے بغیر خود بھی گھر سے نہ نکلیں۔تحصیلدار مظفرآباد کی حکومتی حکم کی خلاف وزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی، ٹینٹ سروس، ساؤنڈ سسٹم کی کھلی دکانوں کو سیل کر دیا۔ کرونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظرحکومت آزادکشمیر نے اشیائے خوردونوش کی دکانوں کے علاوہ تمام مارکیٹیں اور پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کر نے کا حکم دیا ہے۔ اس سلسلہ میں ضلعی انتطامیہ متحرک اورجگہ جگہ چیکنگ کی جارہی ہے۔ خلاف ورزی کرنے کے خلاف کارروائی اور جرمانے کیے جارہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے تحصیلدار حماد بشیر کا کہناتھا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کی نگرانی لاؤڈ سپیکر کے ذریعے اعلانات کروا رہے ہیں کہ عوام الناس اپنے گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں اور اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کریں۔ انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیشے نظر حکومت آزادکشمیر نے پبلک ٹرانسپورٹ اور مارکیٹیں بند کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں