کوٹلی انتظامیہ کا شہر کے مختلف مقامات کادورہ، ایس اوپیز کا جائزہ، شہریوں کو وارننگ

کوٹلی(سیاست نیوز)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سردار عمر اعظم اورایس ایس پی راجہ اکمل خان نے کوٹلی شہر کا دورہ کیا۔ڈبل سواری،گاڑیوں میں ایس اوپی سے ہٹ کرسواریوں کے بٹھانے اور ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔اس موقع پر لوگوں میں ماسک بھی تقسیم کیے گئے اورماسک نہ پہننے پر جرمانے بھی کیے گئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم خان اور ایس ایس پی راجہ اکمل خان نے لوگوں کو کرونا وائر س سے خود کو بچانے کے لیے حفاظتی واحتیاطی تدابیر کے طور پر ماسک استعمال کرنے کی ہدایات بتاتے ہوئے کہاکہ عوام ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں،ہجوم والی جگہوں پر نہ جایں کرونا وایرس سے بچنے کے لیے حفاظتی واحتیاطی تدابیر استعمال کریں خود بھی محفوظ رہیں اور اپنی فیملیز کو بھی اس مہلک وائس سے بچائیں۔کوٹلی سٹی کے مختلف مقامات کے دورے کے دوران اے سی راجہ طارق، ڈی ایس پی ندیم عارف، تحصیلدارسردار مبشر بشیر،انفارمیشن آفیسرسردارمحمداکمل خان،ایس ایچ او چوہدری محمد شہزاد،نائب تحصیلدارراجہ دادخان،سابق ممبرپریس فاؤنڈیشن گورننگ باڈی یاسرحسن،سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب طارق لون،کے علاوہ دیگرمتعلقین بھی موجودتھے۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سردار عمر اعظم اورایس ایس پی راجہ اکمل خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حکومتی ہیلتھ ایمرجنسی SOPsپر عملدرآمد انتظامیہ،پولیس،سرکاری اداروں سمیت معاشرے کے ہر شہری کی ذمہ داری ہے اگر شہریوں کی جانب سے حفاظتی ایس او پیز کا خیال نہ رکھا گیا تو کورونا بیماری کو پھیلنے سے روکنے کے تمام اقدامات ناکام ہونگے لوگ خود احتیاط کریں بغیرماسک اورضروری کام کے شہروں اور رش والی جگہوں پر آنے جانے سے گریز کریں سماجی فاصلوں کا خیال رکھیں اپنے گھروں اور آس پاس لوگوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلہ میں حفاظتی اقدامات کی آگاہی کو یقینی بنائیں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سردار عمر اعظم اورایس ایس پی راجہ اکمل خان نے کہا کہ ماسک کے بغیر لوگ بازاروں میں نہ پھریں اور نہ ہی کاروباری حضرات بغیر ماسک کے اپنا کاروبار کریں خلاف ورزی کرنیوالوں کو جرمانے کیے جائیں گے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی دوکاندار خود بھی ماسک پہنیں اور بغیر ماسک کے کسی گاہک کو سامان فروخت نہ کریں انہوں نے کہا کہ مجسٹریٹ صاحبان پولیس کے ہمراہ چیکنگ کے نظام کو فعال بنائیں اور جہاں کہیں خلاف ورزی دیکھنے میں آئے اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں اس سلسلہ میں کسی قسم کی لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں