مظفرآباد(سیاست نیوز)ڈپٹی کمشنر مظفرآباد بدر منیر کی ہدایات پر عالمی وبا کروونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے رینڈم ٹیسٹ کرنے کا سلسلہ بدستور جاری،نائب تحصیلدار سید ضمیر شاہ اور محکمہ صحت عامہ آزادکشمیر کی ٹیم نے گذشتہ روز مظفرآباد میں جی پی او کے 20 ملازمین کے ٹیسٹ کیے۔اس موقع پر نائب تحصیلدار مظفرآباد سید ضمیر حسین شاہ نے کہا کہ شہریوں کو موذی عالمی وبا کروونا وائرس کے پھیلاؤ سے محفوظ رکھنے کے لیے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد بدر منیر کی ہدایات اور راہنماء میں دن رات مصروف جدوجہد ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور قانون کی عملداری سمیت حکومتی رٹ پر عمل درآمد کروانا فرائض منصبی کا حصہ ہے۔قوم تعاون کرے تو جلد اس عالمی وبا کورونا سے نجات حاصل کر لیں گے
کوٹلی (سیاست نیوز)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سردار عمر عظم کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر راجہ طارق محمودخان نے محلہ بلیاہ میں کرونا وائراس کے کیس مثبت آنے پر محلہ بلیاہ کا کچھ حصہ جزوی طور پر سیل کردیا اس موقع پر ایس ایچ او سٹی تھانہ کوٹلی چوہدری محمد شہزاد، فوکل پرسن ڈاکٹر فدا حسین بٹ ودیگر متعلقین بھی ان کے ہمراہ تھے اسسٹنٹ کمشنر راجہ طارق محمودخان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے جاری شدہ SOPs پر سختی سے عملدآمد کروایا جارہا ہے ضلع کوٹلی میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ پر تشویش ہے تمام تحصیل مجسٹریٹ صاحبان کی ڈیوٹی لگا دی ہے کہ موجودہ وبائی کفیت میں شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں انتظامیہ کی اولیں ذمہ داری ہے کہ وہ کرونا وائرس کی اس وباء کے دوران لوگوں کی جان کے تحفظ کو یقینی بنائیں لاک ڈوان سے لیکر اب تک تمام محکمہ جات نے بھرپور طریقے سے کام کیا ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری شدہ ایس اوپیز پر سختی سے عمل کریں اب ہمیں کچھ عرصہ اسی وبائی مرض کے ساتھ جینا ہو گا کرونا وائرس ہم پر اللہ پاک کی طرف سے آزمائش ہے عوام اور شہری اپنے گھروں میں نوافل کا اہتمام کریں اور اللہ کے حضور دعا کریں کہ وہ ہمیں اس موذی مرض سے محفوظ رکھے انہوں نے کہا کہ جب تک ہم انفرادی طور پر ایس او پیزپر عملدرآمد نہیں کریں گے کرونا وائیرس سے محفوظ نہیں رہ سکتے انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں لاکھوں لوگ اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں ہم اپنے اردگرد لوگوں میں اویئرنس کے ذریعے قیمتی جانیں بچا سکتے ہیں ہمیں اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی انہوں نے کہا کہ عوام ماسک باقاعدگی سے پہنیں چھ فٹ کا فاصلہ رکھیں ایک دوسرے سے گلے نہ ملیں ہاتھ نہ ملائیں 60سال سے زائد افراد بازاروں کا رخ نہ کریں گھروں میں رہ کر مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے ہم اپنے آپ کو اور دیگر سوسائٹی کواس مہلک مرض سے بچا سکتے ہیں۔