کشمیری اخبارات کے کوٹہ کا تعین،وزیراعظم نے وفاق کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(سیاست نیوز)آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کا ایڈیٹر صداے چنار اعجاز عباسی اور صدر آ ل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی سردار زاہد تبسم سے رابطہ،اعجاز عباسی کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے اور بعد ازاں حکومت پاکستان کے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کشمیری اخبارات کو نشانہ بنانے پر افسوس کا اظہار,حکومت پاکستان کو واقعہ کا نوٹس لینے کیلئے خط لکھنے کا فیصلہ,وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ اعجاز عباسی کو ایک سرکاری افسر کی طرف سے زدوکوب کرنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے جس کی حکومت اورآزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں سول سوسائیٹی نے مذمت کی ہے,وزیراعظم نے واضع کیا کہ اس معاملے پر وزیر اطلاعات شبلی فراز کو خط لکھ کر عوام اور صحافتی برادری کی تشویش سے آگاہ کیا جائیگا اور واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری کا کہا جائے گا.وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے اعجاز عباسی اور سردار زاہد تبسم کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت پاکستان کو لکھے جانے والے خط میں کہا جائے گا کہ ریاستی اخبارات کے لیے پی آئی ڈی پاکستان خصوصی کوٹہ مختص کرے. آزادکشمیر کے صحافیوں اور اخبارات نے ہمیشہ ذمہ دارانہ کردار ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ رشتوں کی مضبوطی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے. حکومت پاکستان کے اہم مواقعوں اور خصوصی ایام پر جاری ہونے والے اشتہارات کی اجرائیگی میں کشمیری اخبارات سرفہرست ہونے چاہیں۔

متعلقہ خبریں