آزادکشمیر میں کرپشن،لوٹ مار کا بازار گرم، عوام حساب لیں گے، بیرسٹر سلطان

چیچیاں، چترپڑی( سیاست نیوز )آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ میں پورے آزاد کشمیر میں کامیاب انتخابی مہم کے بعد اپنے گھر چیچیاں آیا ہوں ریاست کے اطراف و اکناف میں پی ٹی آئی کشمیر کے حق میں عوامی انقلاب لا چکا ہوں اس کی ایک وجہ وزیراعظم عمران خان کی جارحانہ کشمیر پالیسی ہے دوسری وجہ یہ ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام مسلم لیگ ن کی کرپشن سے عاجز آ چکے ہیں 27اکتوبر 1947 کا دن اہل کشمیر کے لیے غلامی و تاریکی کا پیغام لے کر آیا کیونکہ اس دن بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوج داخل کر کے کشمیر پر قبضہ کیا تھا دنیا بھر میں کشمیری ہر سال بھارتی مظالم اور ناحق قبضہ کے خلاف 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں کل میری اپیل پر دنیا بھر میں کشمیری بھارتی سفارت خانوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کریں گے میں راجہ افضل چیئرمین راجہ وقار راجہ ناصر راجہ احسن راجہ سجاد سمیت دیگر تمام لوگوں کو پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت پر صمیم قلب سے انہیں خوش آمدید کہتا ہوں آج اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت سے ایسے لگ رہا ہے جیسے پورا کھڑی شریف ہی پی ٹی آئی کشمیرشامل ہو گیا ہے لیڈر عوام سے اور عوام لیڈر سے پہچانی جاتی ہے میں پانچ سال وزیراعظم رہا۔مخالفیں اپنی تمام تر تگ و دو کے باوجود مجھ پر آج تک کرپشن کا ایک الزام تک نہیں لگا سکے۔ کھڑی کے لوگ بھی اس اعتبار سے قابل تعریف ہیں کہ آپ نے ہر کڑے وقت میں میرا ساتھ دے کر اپنی ثابت قدمی اور مضبوط اعصابی قوت کا مظاہرہ کیا۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے میرپور میں پی ٹی آئی کشمیر چیچیاں سیکرٹریٹ میں استقبالیہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبیدار راجہ افضل،چیئرمین راجہ وقار محمود،راجہ ناصر،پہلوان عقیل،وقاص محمود،گلفراز احمد،راجہ احسن،راجہ سجاد،راجہ ندیم،ملک عاطف،ملک سہیل،اشفاق احمد،چوہدری رمضان،چوہدری محمد اکرم،فراز امجد،جواد ظفر،اویس ظہیر،راجہ صغیر،فیاض،قاسم رزاق،ٹھیکیدار غفار،بلال مغل،چوہدری وقاص،حاجی یوسف،ابرار کیانی،لیاقت،عمر شہزاد،صیام چوہدری،چوہدری عمران ہارون مدثر،جنید،چوہدری ارشدراجہ جانداد،راجہ نثار سمیت درجنوں افراد نے مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کا اعلان کیا استقبالیہ تقریب سے سابق وزیر برقیات چوہدری ارشد حسین راجہ سجاد احسن کھوکھر ڈاکٹر معروف اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پی ٹی آئی کشمیر چیچیاں سیکرٹریٹ کا افتتاح بھی کیا اس سے قبل پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی رہنما مرزا آصف جرال کی طرف سے محلہ نالی مہاجر کالونی چترپڑی میں استقبالیہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ استقبالیہ تقریب سے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سابق وزیر برقیات چوہدری ارشد حسین مرزا آصف جرال قاضی ارشد اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر پیر سید مظہر عباس اور محمدعصام نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔*

متعلقہ خبریں