سیاحتی سرگرمیوں کا فروغ،ماحولیاتی مسائل، کلین اینڈ گرین مہم کا باقاعدہ آغاز

مظفرآباد(سیاست نیوز) آزادکشمیر میں رونما ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں، سیاحتی مقامات پر بے ہنگم سیاحت کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ماحولیاتی مسائل کے حل، کوڑا کرکٹ کو صاف کرنے، شہریوں اور سیاحوں میں تحفظ ماحول سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے کلین اینڈ گرین کشمیر مہم کا آغاز کر دیا۔آزادکشمیر کے خوبصورت سیاحتی مقام پیر چناسی میں ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن، ادارہ تحفظ ماحولیات، کرمبلرز انٹرنیشنل، اور مرکزی ایوان صحافت کے باہمی تعاون سے صفائی مہم کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔مہم کا مقصدآزادکشمیر میں بے ہنگم سیاحت کے بجائے بامقصد سیاحتی سرگرمیوں کافروغ،موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی مسائل کے حل سے متعلق شعور اجاگر کرنا یے مہم میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے منسلک صحافیوں، ادارہ تحفظ ماحولیات محکمہ سیاحت اور ٹورازم پولیس سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں نے کوڑاکرکٹ اٹھا کر کلین اینڈ گرین کشمیر مہم میں بھرپور حصہ لیا۔اس موقع پر ایک آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا واک کے شرکاء نے صفائی پسندی اور ماحول دوستی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ بہت جلد کلین اینڈ گرین کشمیر مہم کا دائرہ آزاد کشمیر کے دیگر سیاحتی مقامات تک بڑھایا جائے گا منتظمین نے علاقہ مکینوں، اور سیاحوں سے اپیل کی کہ وہ قدرتی ماحول کے تحفظ اور سیاحتی مقامات کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے اپنا کر دار ادا کر

متعلقہ خبریں