جہلم ویلی، طویل خشک سالی، قدرتی چشمے خشک،عوام ہجرت پر مجبور ہوگئے

چناری (سیاست نیوز)ضلع جہلم ویلی میں طویل عرصہ سے بارشیں نہ ہونے کے باعث چراگاہیں اور پانی کے چشمے خشک ہونے لگے خشک سالی کے شکار علاقوں میں واٹر لیول انتہائی تیزی سے نیچے جا رہاہے چناری سے ملحقہ یونین کونسلزکے مختلف دیہاتوں جن میں چناری،چکوٹھی،گوجربانڈی،سڑک چناری،گڑمندہ،چھم،تراڑاں،نڑدجیاں،پانڈو،چک ہامہ کے علاوہ متعدد علاقوں میں مال مویشی رکھنے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامناہے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کے جانور لاغر اور مختلف بیماریوں کا شکار ہوتے جا رہے ہیں متاثر علاقوں میں جانوروں کے ساتھ خشک سالی کے باعث بچے بھی خشک کھانسی اور جلد کی بیماریوں کا شکار ہیں طویل عرصہ سے بارشیں نہ ہونے کے باعث فضائی آلودگی میں بھی اضافہ ہو چکا ہے مختلف علاقوں میں پانی کے چشمے خشک ہونے کے باعث لوگ دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں عوام علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خشک سالی سے نمٹنے کے لیے بروقت اقدامات کیئے جائیں دور افتادہ پہاڑی علاقوں میں محکمہ صحت کی ٹیمیں بھیجی جائیں جبکہ خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں محکمہ امور حیوانات کے عملہ کو متاثر ہ علاقوں میں روانہ کر کے غریب اور محنت کش لوگوں کے جانوروں کی ویکسینیشن کی جائے تاکہ لوگوں کے مال مویشی ہلاک ہونے سے بچ سکیں

متعلقہ خبریں