سی یوجے،انتخابات،پروگریسو پینل نے اپنے انتخابی منشور کا اعلان کردیا

مظفرآباد(سیاست نیوز)پروگریسو پینل سی یوجے ضلع مظفرآباد نے فرانس میں نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سینٹرل یونین آف جرنلسٹس ضلع مظفرآباد کے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا،پروگریسو پینل کے ضلعی صدارتی امیدوار سرفراز میر،امیدوارسینئر نائب صدر شبیر شاہ،امیدوارضلعی جنرل سیکرٹری نسیم مغل،امیدوار سیکرٹری مالیات فوا د صادق،امیداوار سیکرٹری اطلاعات شجاعت میر ودیگر کے ہمراہ سنٹرل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے دیرینہ مسائل کے خاتمہ کیلئے فیصلہ کن کردار ادا کریں گے،علاج معالجہ،بچوں کی تعلیم اور ریاستی مسائل کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے آزاد کشمیر سے بیگار کیمپ کے خاتمہ اور اشتہارات کو مراعات سے مشروط کرنے کے کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کے لیے ایوانوں سے سڑکوں تک جدوجہدکریں گے،ریاستی میڈیا کی مضبوطی ہی کارکنوں کی بقاء کی ضمانت ہے،حکومت ریاستی اخبارات کیلئے بلا سود قرضوں کے اجراء کو یقینی بنائے،سنٹرل یونین آف جرنلسٹس ضلع مظفرآباد کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے پروگریسو پینل زبانی دعوؤں اور وعدوں کے بجائے عملی طورپر صحافتی کارکنوں کی فلاح وبہود کے لیے بھرپور اقدامات اُٹھائے گا،ہمارا منشور اراکین سی یو جے کی خدمت ہے،سی یو جے کے اراکین کی بلا تخصیص ہیلتھ انشورنس،عزت نفس کی بحالی،تربیتی ورکشاپس کا انعقاد،عامل صحافیوں کیلئے تعلیم کے موقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نئے آنے والے صحافیوں کی حوصلہ افزائی اور تربیت اے کے این ایس،سنٹرل پریس کلب،پریس فاؤنڈیشن،سی جے ایف،اور دیگر صحافتی تنظیموں واداروں کے باہمی اشتراک سے یقینی بنائیں گے،صحافیوں کے روزگار کا تحفظ،روزگار چھیننے کے اقدامات کی حوصلہ شکنی اور صحافتی صنعت کے فروغ کے لیے بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔ریاستی میڈیا کی مضبوطی ہی کارکنوں کی بقاء کی ضمانت ہے ہم بلند وبانگ دعوؤں کے بجائے اپنی بساط کے مطابق اپنے منشور پر 100فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کی کوشش کریں گے،سنٹرل یونین آف جرنلسٹس ضلع مظفرآباد کے الیکشن اللہ کے فضل وکرم سے ہم اکثریت سے جتیں گے انشاء اللہ مرکزی انتخابات میں بھی پروگریسو پینل دوتہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بانی صدر سی یو جے ممتازشمیم چوہدری کے لگائے پودے کا پھل ہم سب کھا رہے ہیں،ان شاء اللہ اس پودے کو تن آور درخت بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحتیں برؤے کار لائیں گے۔اس موقع پر انہوں نے سنٹرل یونین آف جرنلسٹس کے بانیان ممتاز شمیم چوہدری مرحوم،نثار راتھر،واحد اقبال بٹ،شوکت میر،اعجاز میر،سلیم پروانہ مرحوم،وسیم پروانہ،راجہ سعادت علی خان،طارق حمزہ،جاوید چوہدری،سکندر کامران،طارق پسوال،راجہ شفیق،سلیم محمودودیگرکی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ طارق چغتائی شہید،عامر مظفر قریشی،نصیر اعوان،خالد کیانی،لشکر قمر مرحومین کی سی یو جے کیلئے جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اُن کے مشن کی تکمیل کیلئے بھرپور کوشش کریں گے۔ہمارا الیکشن لڑنے کا مقصد صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے عملی جدوجہد ہے۔ہم وائس چیئرمین پریس فاؤنڈیشن سردار ذوالفقار علی،سنٹرل پریس کلب کی اراضی کے حصول کیلئے سابق صدر سی پی سی سہیل مغل،بلڈنگ کی تعمیر کے لیے سابق صدرسی پی سی ابرار حیدر،آڈٹ کے حوالے سے سابق صدر سی پی سی طارق نقاش اور سنٹرل پریس کلب کے وقار کی بحالی کیلئے صدر سنٹرل پریس کلب سجاد میر کی کاوشوں کو سہراتے ہیں۔

متعلقہ خبریں