کوٹلی،نیلم،المناک حادثات،9جاں بحق،تین زخمی

کوٹلی(سیاست نیوز)نکیال دوٹھلہ موہڑہ سے کوٹلی کی طرف محو سفرایک ہی خاندان کے افراد ساردہ بنی کے قریب حادثے کی نذر ہو گئے۔ڈرائیور سمیت چھ افراد موقع پر جانبحق۔ ایک کمسن بچی معجزانہ طور پر بچ گئی جسے زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال لایا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔ریسکیو 1122،نوید ویلفیئر فاؤنڈیشن اور کشمیر ویلفیئر سنٹر کے رضاکاران نے اہلیان علاقہ کی مدد سے گاڑی میں سوار افراد کو ریسکیو کیا۔ادھر ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ڈپٹی کمشنر کوٹلی امجد علی مغل،ڈی ایس پی چوہدری عنصر اورایس ایچ او سردار سہیل یوسف ہمراہ پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق نکیال دوٹھلہ موہڑہ سے سیلون کار نمبر ALD.448میں سوار ایک ہی خاندان کے افراد جو نکیال سے کوٹلی آ رہے تھے کہ ساردہ بنی کے قریب حادثے کا شکارہو گئے۔حادثے میں دوٹھلہ موہڑہ کے رہائشی حاجی منظور ولد اسماعیل،شہناز زوجہ منظور،رابعہ منظور زوجہ ساجد،سبحان ولد ساجد،ثانیہ دختر ساجد اقوام گوجر ہمراہ گاڑی کا ڈرائیوعابد ولد عبدالمجید بھٹی سکنہ ناڑہ نکیال جانبحق ہو گئے۔جبکہ سات سالہ آنیہ دختر ساجد شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال لایا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔اطلاعات کے مطابق ساردہ بنی کے قریب پہنچنے پر گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ تاہم حادثے کی اصل وجوہات بتانے کے لیے کوئی بھی زندہ فرد موجود نہیں تھا۔رضاکار ٹیموں نے جائے حادثہ پر امدادی کارروائی کرتے ہوئے سات سالہ زخمی بچی اورجانحق ہونے والوں کی میتیں ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچائیں۔ جہاں کم سن بچی زیر علاج ہے۔نوید ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئر مین کرامت حسین حیدری اور جنرل سیکرٹری آصف علی قادری نے اپنی نگرانی میں میتیوں کے غسل و کفنانے اورپیٹیوں کا انتظام کیا۔حادثے کی خبر ملتے ہی شہری کثیر تعداد میں سرکاری اسپتال پہنچ گئے۔حادثے پر علاقہ کی فضا غم میں ڈوب گئی

متعلقہ خبریں