جعل ساز کابیوہ کی اراضی پر قبضہ، عدالت نے 20سال بعد مقدمہ کافیصلہ سنادیا

مظفرآبادسیاست نیوز)مظفرآباد کی رہائشی شمیم اختر بیوہ خواجہ عبدا الاحد کو 20 سال بعد انصاف مل گیا۔تفصیلات کے مطابق شمیم اختر بیوہ خواجہ عبدالاحد کی مظفرآباد مدینہ مارکیٹ کی زمین پر چند بااثر افراد نے آزادجموں و کشمیر کا جعلی پشتنی سرٹیفکیٹ بنا کر قبضہ کر رکھا تھا۔مقدمہ گزشتہ بیس سال سے زیر سماعت تھا اس دوران شمیم اختر کے حق میں فیصلے آئے مگر بااثر افراد نے قبضہ نہیں چھوڑا۔شمیم۔اختر نے حکومت کے سامنے قابض افراد کے جعلی پشتنی سرٹیفکیٹ کو منسوخ کرانے کیلیے بھی درخواست دائر کر رکھی تھی جس پر 5 سال کے بعد کارروائی عمل میں آئی اور حکومت نے قابض افراد محمد اسلم ولد عمر دین کا پشتنی سرٹیفکیٹ جعلی قرار دیتے ہوے منسوخ کر دیا۔اس کارروائی پر مسماتہ شمیم اختر بیوہ خواجہ عبد الاحد نے حکومت کا شکریہ ادا کیا اور اپیل کی کہ قابضین سے ان کی زمین واگزار کروائی جائے

متعلقہ خبریں