اعلیٰ اخلاق اسلام کی حقیقی تصویر، مسلمان آپس میں عداوت،نفرت کوختم کر دیں،خطبہ حج

ریاض (سیاست نیوز) مسجد نمرہ میں خطبہ حج سے خطاب کرتے ہوئے شیخ بندربن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ اسلام کی حقیقی تصویر اعلیٰ اخلاق ہے،اللہ غرور اور تکبر کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا، اللہ کی رحمت سے وہی مایوس ہوتا ہے جو گمراہ ہوچکا ہو۔امام کعبہ نے خطبہ حج میں کہا کہ مسلمان آپس میں عداوت اورنفرت کوختم کر دیں، بے شک اللہ زمین پر فساد پھیلانے والوں کو پسند نہیں کرتا۔ اللہ نے جیسے تم پر احسان کیا ویسے تم بھی لوگوں پر احسان کرو، اللہ کی رحمت احسان کرنے والوں کے قریب ہے۔ اللہ نے والدین کے ساتھ بھلائی کا راستہ اختیار کرنے کا حکم دیا ہے، ان کے بعد رشتے داروں سے اچھا رویہ اختیار کرو، رسول ﷺنے فرمایا اپنے ملازمین کے ساتھ احسان سے پیش آو، خادموں پران کی طاقت سے زیادہ بوجھ مت ڈالو،اپنے کلام پر مشتمل کتاب کو تم لوگوں کیلئے بھیجا گیا ہے تاکہ تم ہدایت پاؤ اور اللہ جسے چاہتا ہے ہدایت دے دیتا ہے۔میدان عرفات میں 60 ہزار عازمین نے حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا، آج عازمین اپنا باقی دن عبادت میں گزاریں گے۔ نماز مغرب کے بعد مزدلفہ جائیں گے اور کنکریاں اکٹھی کریں گے۔ حج اسلام کا پانچواں رکن ہے، جو استطاعت رکھتا ہے وہ حج ادا کرے، نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جس علاقے میں طاعون پھیلے لوگ وہاں سے باہر نہ نکلیں اور نہ دوسرے علاقوں سے لوگ وہاں جائیں، اپنے علاقوں اور شہروں کے لیے دعا کریں، جب آپ دعا کرتے ہیں تو فرشتے فخر کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے لوگوں? کیساتھ نیکی کرنے کا حکم دیا ہے، یتیموں، مسکینوں، کمزوروں، قریبی رشتے داروں اور پڑوسیوں کے ساتھ احسان کرو، بے شک اللہ احسان کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے اور تکبر کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔انہوں نے خطبہ حج میں مزید کہا کہ لوگوں کی طرف سے آنے والے مسائل اور تکلیف پر صبر کرو، اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا ہر نیکی کا اجر ہے، اللہ موت اور زندگی کو اس لیے پیدا کیا تاکہ تمہیں آزمایا جائے کہ کون اچھے عمل کرتا ہے، زمین کی خوبصورتی اسی میں ہے کہ لوگوں کی دی گئی تکلیف پر صبر کریں، دنیا میں جو احسان کرے گا آخرت میں اس کا بھلا ہو

متعلقہ خبریں