میڈیاڈویلپمنٹ اتھارٹی مسترد،حکومتی انتقامی کارروائیوں کابھرپور جواب ملے گا،فاروق حیدر

مظفرآباد(سیاست نیوز) وزیراعظم آزادکشمیر و صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے انتقامی کاروائی کی سوچ میں 2 ماہ ضائع کرچکے ہیں، متعصبانہ سوچ سے ملک نہیں چلتے نہ ہی کارکردگی بہتر ہوتی ہے،مسلم لیگ ن عوام کے حقوق اور اپنے دور میں ان کے لیے دئیے جانے والے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تمام آئینی و قانونی فورمز پر جا ئے گی، کسی بھی حلقے کے لیگی ووٹر کے خلاف انتقامی کاروائی کی گئی تو پھر بھرپور جواب ملے گا،لوگوں کے حقوق کی ہر طرح سے حفاظت کریں گے کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن میں پاکستان بھر سے ن لیگ کی شاندار کامیابی نے مستقبل کا نقشہ واضح کر دیا ہے لوگوں نے قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف کے نظریہ اور ترقی کے دور کو واپس لانے کے لیے ووٹ دیا ہے، آزادکشمیر میں گزشتہ 5 سالوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوے کوئی بھی شعبہ ایسا نہیں جس میں بہتری نہ آئی ہو۔ انہو ں نے کہا کہ ہندوستان کو افغانستان کی صورتحال ہضم نہیں ہورہی وہ لغو اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرصدر پریس کلب سجاد میر جنرل سیکرٹری اشفاق شاہ اور سینیر صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ پاکستان کے اندر میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام صحافیوں کی آواز کو دبانے کے مترادف ہے صحافتی اور وکلا برادری نے آزادی اظہار اور جمہوریت کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں، عمران خان کی کوریج کو بھی میڈیا نے ضرورت سے زیادہ دکھایا، عمران خان کے دھرنے کے دوران میڈیا نے جس انداز سے پی ٹی آئی کی کوریج کی اتنی کسی حکومت یا سیاسی جماعت کی نہیں کی، میڈیا نے میرٹ سے ہٹ کر عمران خان کو پروموٹ کیا لیکن عمران خان نے اسی میڈیا جس نے اس کو مدد فراہم کی کا گلا بند کرنے کی گزشتہ 3 سالوں میں پوری کوشش کی اور تمام وسائل و ادارے اس کام کے لیے استعمال کیے ہیں دریں اثناء صدر مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اپنے حلقہ انتخاب کا تعزیتی دورہ کیا جس میں مختلف مقامات پر جاکر وفات پا جانے والے مختلف افراد کے اہلخانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سراں میں چیئرمین راجہ فرید کے بھتیجے، فرید خان کے بہنوئی، تلی کوٹ میں ا نجینئر فواد ممتاز ترک کی وفات، محمد فرید ریٹائرڈ مدرس کی چچی، چچازاد بھائی خادم حسین مغل اعجاز مغل، عبدالعز یز مغل، فرید عباسء اسد عباسی کی والدہ ٹ، ٹھیکدار محمداقبال قریشی کی والدہ اور محمد حسین اعوان پاہل کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور مرحومین کی مغفت کے لیئے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے اس دورے میں امتیاز علی کیانی کے گھر چائے کی دعوت پر جماعتی عہدیداران و کارکنان سے بھی ملاقاتیں کیں، اس موقع پر ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم لیگ ن مرزا آصف، راجہ نثار، خالد میر، اسلم کاظمی، راجہ قاصد رفیع عباسی، نمبردار محمد نذیرحسین ظہیر خان، زاہد ہمدانی، شوکت ہمدانی و دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر کارکنان سے بات کرتے ہوے راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ حلقہ چھ اور سات کے ووٹرز کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا بجٹ میں منظور شدہ منصوبہ جات کو ختم نہیں کیا جاسکتا ہم نے 5 سالوں میں ریکارڈ ترقیاتی بجٹ استعمال کیا موجودہ حکومت کو اپنی سمت کا ہی پتہ نہیں بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ سے معاملات نہیں چلنے نہ ہی کوئی حکومت سارے سرکاری ملازمین کو فارغ کر سکتی ہے حکومتی پالیسی پر عملدرآمد اسی بیورو کریسی نے کرنا ہے راجہ محمد فاروق حیدر خان نے مولانا محمد حسن کی عیادت بھی کی اور اُن کی صحت یابی کے لیئے دعا کی

متعلقہ خبریں