ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم، بوائز ڈگری کالج بالسیری میں خصوصی سیشن کا انعقاد

پٹہکہ(سیاست نیوز)انسپکٹر جنر ل پولیس کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بالسیری پٹہکہ میں ٹریفک قوانین کے متعلق اگاہی مہم کا آغاز کیا گیا سکول کے طلباء کو موٹر سائیکل چلانے اور احتیاطی تدابیر احتیاط کرنے کے حوالے سے خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ سپرنڈنٹ ٹریفک پولیس آغامجتبی صلاح الدین،اسسٹنٹ کمشنر پٹہکہ سید غلام محی الدین گیلانی،پرنسپل بوائز ڈگری کالج بالسیری پروفیسر حافظ محمد حسین،نائب تحصیلدار پٹہکہ سید الطاف شاہ، چوکی آفسر پٹہکہ افتخار اعوان،ٹریفک پولیس پٹہکہ کے انچارج میر مشتاق احمد سمیت ادارہ کے سٹاف صحافیوں نے شرکت کی اس موقع پر کالج کے طلباء کو ٹریفک قوانین کے متعلق شعور اگاہی دیتے ہوئے مقررین نے کہا کہ طلباء موٹر سائیکل ڈرائیو کرتے ہوئے ہلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں تیز رفتاری ون ویلنگ سے اجتناب کریں اٹھارہ سال سے کم عمر نوجوان موٹرسائیکل نہیں چلا سکتے روزانہ بڑی تعداد میں موٹر سائیکل ایکسیڈنٹ میں قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں والدین کو چاہیے کہ وہ چھوٹے بچوں کو موٹر سائیکل چلانے سے بھی منع کریں ٹریفک پولیس اپنے فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے عوام اور طلباء کو ٹریفک قوانین کے متعلق اگاہ کرتی رہے گی بوائز ڈگری کالج بالسیری پٹہکہ نصیرآباد میں ٹریفک قوانین شعور گاہی مہم کی تقریب سے خطاب کے دوران ڈی ایس پی ٹریفک آغا مجتبی نے کہا کہ سکو ل کالج آنے جانے والے طلباء موٹر سائیکل استعمال کرتے وقت بڑی احتیاط سے چلیں اٹھارہ سال سے کم عمر کسی طالب علم کو موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہیں ٹریفک کے نظام میں بہتری لانے کی کوشش کر رہیں ٹکٹنگ سسٹم کا خاتمہ کرتے ہوئے Eچلان کا سسٹم متعارف کررہے ہیں جس سے موقع پر ہی چلان اور جرمانہ ادا کرنا ہوگا سکولوں کالجوں میں شعور گاہی مہم کے بعد قانونی کاروائی کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب طالب علموں اور عام لوگوں کے خلاف کاروائی ہو گی طلباء دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے سے گریز کریں تیز رفتاری باعث ہلاکت ہے والدین اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کی بہتر تربیت وپرورش کی ضرورت ہے طلباء دو ہفتے کے اندر اپنے لائسنس بنوائیں اور پورے ٹریفک قوانین کے ساتھ موٹر سائیکل چلائیں تین افراد موٹر سائیکل پر بٹھانے کی اجازت نہیں ہلمٹ کا استعمال انتہائی ضروری ہے یہ آپ کی جان کی حفاظت کے لیے ہے اس کو استعمال کریں انسپکٹر جنرل پولیس کی ہدایت پر تحصیل پٹہکہ سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور شعور گاہی مہم کا آغاز کر رہے ہیں اگلے مرحلے میں سختی سے کاروائی کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی اس موقع پر طلباء میں ٹریفک قوانین والے پملفٹ بھی تقسیم کیے گے تقریب سے سسٹنٹ کمشنر پٹہکہ سید غلام محی الدین گیلانی،ڈی ایس پی ٹریفک آغا مجتبی،پرنسپل اداہ حافظ محمد حسین،اے ایس آئی ٹریفک میر مشتاق احمد،افضال عالم ودیگر طلباء نے بھی خطاب کیا مقررین نے والدین سے بھی گزارش کی وہ بچوں کو موٹر سائیکل چلانے میں احتیاط برتنے کی تلقین کریں ہم سب مل کر اپنے نونہال اور مستقبل کے بچوں کو ٹریفک قوانین اور اپنی قیمتی جان کے متعلق اگاہ کرنا ہے انسپکٹر جنرل پولیس نے برائے راست لوگوں کے مسائل سننے کے لیے واٹس ایپ نمبر فراہم کیا ہے سائل اپنی شکایات اس نمبر پر درج کروا سکتے ہیں ٹریفک پولیس اپنے فرائض سے کسی صورت غافل نہیں قانون کو کھیل نہ سمجھا جائے زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف بھی کاروائی ہوگی روزانہ کئیں حادثات میں کم سن بچے اور نوجوان غلط موٹر سائیکل ڈرائیو کر کے اپنی قیمتی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور کچھ ساری زندگی کے لیے معذور ہو جاتے ہیں اپنی زندگی کو قیمتی بنائیں اور والدین کو پریشانی میں مبتلا نہ کریں سڑک کراس کرتے ہوئے دھیان سے گزریں ایک اچھا شعری ہونے کا ثبوت دیں اگاہی مہم سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے دوسروں تک یہ باتیں پہنچا کر اچھا شہری بن کر سامنے آئیں عوامی حلقوں نے ٹریفک پولیس کی جانب سے طلباء میں ٹریفک قوانین کے متعلق اگاہی مہم کو بھر پور سراہا

متعلقہ خبریں