کوٹلی کے مسائل حل کرنے کااعلان،مٹھی جھنڈقتل کیس کے متاثرین کو انصاف ملے گا،وزیراعظم

کوٹلی(سیاست نیوز)وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت آزاد کشمیر میں لوگوں کو انصاف کی فراہمی پر پہرہ دے گی قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والے عناصر کے ساتھ آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا مٹھی جھنڈ دوہرے قتل کیس کے متاثرین کے ساتھ انصاف ہو گا اور 100فیصد ہو گا کوٹلی کے مسائل پر توجہ نہیں دی گئی ہم یہ مسائل حل کریں گئے ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں قبضہ برقرار رکھنے کے لئے دس لاکھ فوجیوں کا سہارا لے رہا ہے لیکن مقبوضہ کشمیر کے عوام ایک دن آزادہو کر رہیں گے۔ وہ گذشتہ روز کوٹلی میں مختلف تقاریب اور مٹھی جھنڈ کے مقتولین کے ورثاء کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر اظہار تعزیت کے بعد گفتگو کر رہے تھے وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ 25جولائی کو پولنگ کے دن مقتولین ظہیر اور رمضان کی جانوں سے کھیل کر بہت بڑا ظلم کیا گیا ہم ان کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گئے وزیراعظم نے مقتولین کے ورثاء کے لیے پانچ پانچ لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان بھی کیا وزیر اعظم نے مقتولین کے ورثاء کو یقین دلایا کہ ان کے ساتھ انصاف ہو گا آزاد حکومت مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے کوٹلی میں سردار شاداب کی طرف سے دی گئی استقبالیہ تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں کوٹلی کے مسائل سے آگاہ ہوں یہ مسائل حل کریں گئے انہوں نے کہا کہ خرابیاں موجود ہیں اور انھیں درست کر رہے ہیں،کوٹلی شہر میں پانی کا بحران ہے اور اس کا مجھے شدت سے احساس ہے ماضی کی حکومت نے کوٹلی شہر پر توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے پانی کا مسئلہ پیدا ہوا ہے کوٹلی میرا شہر ہے اور میں ”پانی“ کے مسئلے کو ہرصورت حل کرونگا،آپ میڈیا والے بھی تجاویز دیں کہ کس طرح فوری طور پر پانی کا مسئلہ حل ہو سکے،اس موقع پر وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر ملک نے وزیراعظم کو بتایا کہ یہ درست بات ہے کہ کوٹلی شہر میں پانی کا سنگین بحران ہے اور اس کے لیے ہم نے متعلقہ محکمہ کو تحریک بھی کر دی ہے وزیراعظم نے کہا کہ عنقریب کوٹلی آؤ نگا اور یہاں تفصیلی بریفنگ لونگا میں عوامی حکومت کا عوامی وزیراعظم ہوں مجھ سے کھل کر مسائل پر بات کرے،مجھے مسائل حل کرنے والے ساتھی چائیے ناکہ مسائل پیدا کرنے والے۔وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حکومتی مشینری،ظلم و جبر کا ایک حقیقی آلہ کار بن چکی ہے۔بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کو محاصرے میں لے رکھا ہے اور آزاد مبصرین کو مقبوضہ علاقے تک رسائی دینے سے مسلسل انکار کر رہی ہے رواں برس ہندوستان اب تک 100کے قریب کشمیریوں کو شہید کر چکا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک ہندوستان کے خلاف جد و جہد جاری رکھیں گئے۔قبل ازیں وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے اپنے دورہ پونچھ اور کوٹلی کے دورا ن اولیاء کرام کے مزارات پر حاضری دی اور ان کی درجات کی بلندی،مملکت پاکستان کے استحکام اور مقبوضہ کشمیر کی ہندوستان سے آزادی کے لیے دعائیں کی وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی گذشتہ روز دربار عالیہ بنڈہور شریف گئے جہاں انہوں نے دربار عالیہ حاضری و دعا کے بعد زائرین اور عقیدت مندوں کے بڑے اجتماع سے خطاب بھی کیا اجتماع سے وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک کے علاوہ سید منور حسین شاہ نے بھی خطاب کیا وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے قبلہ پیر سید نور حسین شاہ بخاری،پیر سید اکرم حسین شاہ سے ملاقات بھی کی مزارات پر فاتحہ خوانی کی،پھولوں کی چادر چڑھائی اور مدرسہ فیضان اہل سنت،النور آئی ٹی اور ٹیلرنگ سینٹر کا دورہ بھی کیاوزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے لنک روڈ قبلہ پیر سید اکرام حسین شاہ بخاری کی پختہ تعمیر کا اعلان بھی کیا وزیر اعظم سردار عبدالقیوم خان نیازی نے ریاں شریف کوٹلی دربار کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے صاحبزادگان باجی ظفر، باجی اسحاق اور باجی جنید سے ان کی والدہ کی وفات پر فا تحہ خوانی کی اس موقع پر وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک بھی ان کے ہمراہ تھے وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی کوٹلی میں دربار عالیہ شیر شاہ بادشاہ بھی گئے جہاں مزار پر حاضری دی اور ظہر کی نماز ادا کی اس موقع پر وزیراعظم کی شہر آمد کی خبر تیزی سے پھیل گئی اور شہریوں کا جم غفیر مبارکباد اور وزیر اعظم کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے امڈ آیا لوگوں نے اس موقع پر وزیر اعظم کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی یہاں سے وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی پناگ شریف روانہ ہو گئے جہاں انہوں نے پیر سید عارف گیلانی سے ملاقات کی مزارات پر فاتحہ خوانی کی اور دوپہر کا کھانا کھایا اس موقع پر بڑی تعداد میں زائرین اور عقیدت مند جمع ہو گئے جنہوں نے وزیر اعظم پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی سہ پہر کو وزیراعظم ریٹائرڈ ڈی ایس پی سردار شاداب کی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں ان کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا استقبالیہ میں وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک کے علاوہ شہریوں،وکلاء اور صحافی بھی شریک ہوئے وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے دربار عالیہ خانقاہ فتحیہ گلہارشریف در س مغرب کے وقت حاضری دی اور مزار پر فاتحہ خوانی کی اور مغرب کی نماز باجماعت ادا کی

متعلقہ خبریں