تعمیرات عامہ کے عارضی ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی،چولہے ٹھنڈے پڑ گئے

مظفرآباد (خصوصی رپورٹر) محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات، پبلک ہیلتھ،عماراتکے ورک چارج ملازمین04ماہ سے تنخواہوں سے محروم،تنخواہیں نہ ملنے سے نظام زندگی مفلوج، گھروں میں فاقہ کشی،دکانداروں نے ادھار دینا بند کررکھا ہے، جب کہ فیسوں کی عدم ادئیگی کی وجہ سے بچوں کا تعلیمی مستقبل بھی داؤ پر لگ گیا ہے، نوبت فاقوں تک پہنچ گئی،، ملازمین نے حکومت آزادکشمیر سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر چار ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کروائی جائے تاکہ ہمارے گھروں کا چولہا بھی جل سکے، دوسری جانب محکمہ شاہرات نے ورکچارج ملازمین نے الزام عائد کیا ہے کہ محکمہ کے حکام من پسند افراد کو نوازرہے ہی،ہمارے مسائل پر حکام بالا کوئی توجہ نہیں دے رہے ایسی صورت میں ہم کہاں جائیں حکومت اور محکمہ مکمل طور پر لا تعلق ہے۔

متعلقہ خبریں