مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)پنشنرز ایسوسی ایشن آزادکشمیر کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ،ہائے مہنگائی،مارگئی مہنگائی،آٹا مہنگا،مرنا مہنگا،جینا مہنگاکے نعروں سے فضا گونج اٹھی،چینی،آئل،گیس،پیٹرولم مصنوعات مہنگی ہونے کے خلاف سنٹرل پریس کلب کے سامنے وفاقی حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، جس میں بزرگ پنشنرز کے علاوہ تاجران اورسول سوسائٹی نے بھر پورشرکت کی،وزیراعظم پاکستان مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں گھر چلے جائیں جلد مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو پورے آزادکشمیر میں 5نومبر کو احتجاجی مظاہرے کریں گے۔احتجاجی مظاہرہ پنشنرز ایسوسی ایشن آزادکشمیر کے صدر راجا اخترحسین،راجا ممتازخان کی قیادت میں کیا گیا مظاہرے میں راجا اخترحسین،راجا محمد ممتازخان،سید نذیرحسین شاہ،تاجر رہنما شوکت نواز میر،میررفیق،قاضی محمد صدیق،کبیر اعوان،اقبال شاہ،زوارنقوی،غلام حسین اعوان،سلیم عباسی،فاروق اعوان،قلم دین،نذیرقریشی،شیخ کامل دین،راجہ محمد حنیف،محمد خان،میر حسین مغل،میرزمان علی کے علاوہ تاجربرادری سمیت سول سوسائٹی نے شرکت کی۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عمران خان اورسلیکٹرز نے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا ہے،مہنگائی کی وجہ سے آئے روز اشیاء میں اضافے سے زندگیاں اجیرن بن چکی ہیں،حکمران آئی ایم ایف کی غلامی چھوڑ کر 22کروڑ عوام کو ریلیف مہیا کریں،انسانی زندگی کی چیزیں صبح شام مہنگی ہورہی ہیں عمران خان کنٹینر پر چڑ کر بڑی باتیں کیا کرتے تھے کہ مہنگائی ہوئی تو سمجھ لینا وزیراعظم چور ہے آج ہم کس کو چور کہیں اگر آپ سے ملک نہیں سنبھالا جارہا ہے تو فورا گھر چلیں جائیں غریب آج خودکشیاں کررہے ہیں،مہنگائی میں روپے کی قدر گرنے کی وجہ سے روپے کی قدر کم ہوچکی ہے ملازمین کی تنخواہوں میں فوری اضافہ،پنشنرز کی پنشن اورغریب عوام کو ریلیف دیاجائے اگر عمران خان نے عوام کو جلد ریلیف نہ دیا تو پاکستان سمیت کروڑوں عوام سڑکوں پر نکلیں گے اورعمران خان حکومت کو سنبھالنا مشکل ہوجائے گاپنشنرز ایسوسی ایشن 5نومبر کو مہنگائی کے خلاف پورے آزادکشمیر میں احتجاج کرے گی۔