سٹی پولیس اسٹیشن مظفرآبادمیں عظیم الشان محفل نعت درودوسلام سے فضامعطر

مظفر آباد (سٹاف رپورٹر)کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن نے کہا ہے کہ رسول اللہﷺ کی اتباع بغیر ہماری زندگی بے مقصد ہے ماہ ربیع الاول ہمارے پیارے نبی حضرت محمدﷺ کا مہینہ ہے اس کا ادب و احترام ہم سب پر لازم ہے اصل میلاد یہی ہے کہ ہم سیرت النبیؐ پر سو فیصد کاربند ہوجائیں، نعت رسول مقبولﷺ پڑھنا صحابہ کی سنت ہے اور یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے، ان خیالات کا اظہار کمشنر مظفرآباد نے سٹی پولیس اسٹیشن کے زیر اہتمام ماہ ربیع الاول کے سلسلہ میں محفل نعت سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، جس کا اہتمام ایس ایچ او سٹی راشد حبیب اور سٹاف نے کیا تھا، محفل نعت میں پولیس ملازمین، شہر بھر کے مشہور قرا اور نعت خواں حضرات نے شرکت کی اور تلاوت کلام پاک و نعتوں کے ذریعے محفل کو نورً علیٰ نور کردیا تقریب کی صدارت ایس پی ہیڈ کواٹر مقصوداحمد خان نے کی جبکہ ایایس پی خرم اقبال، ایس ایچ او تھانہ سول سیکرٹریٹ زاہد عمر خان،صدر مرکزی انجمن تاجران شوکت نواز میر، مجسٹریٹ بلدیہ سردار عمران خان،سینئر نائب صدر انجمن تاجران مدینہ مارکیٹ محمد جمیل عباسی، 360 ویژن کے چیف ایگزیکٹو نعیم اسلم، دانش گل مالک گل آرٹس، دعوت اسلامی کے علامہ جنید رضا قادری، ایس ایچ او پنجگراں ضیا الاسلام، پلاننگ افیسر محکمہ تعلیم ماجد حبیب سمیت معززین شہر، تاجران، وکلا، علما، صحافیوں، طلبا اور قریشی محلہ، کہانی محلہ کے مکینوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، محفل پاک کا،آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تلاوت جامعہ اشاعت القرآن شاہناڑہ کے طالبعلم قاری عبدالواحد نے جبکہ بین الااقوامی شہرت یافتہ نعت خوان سید اکرام اکبر بخاری نے نعت رسول مقبولﷺ پیش کی دیگر نعت خواں حضرات میں محسن بٹ، اسامہ حفیظ، سلطانی مسجد کے موذن قاری شعیب احمد، نادر خان سواتی، تفتیشی افیسر محمد علی، پولیس ملازم طاہر منہاس، مدرسہ انجمن حمایت الاسلام اپنا گھر کے طالبعم حافظ محب علی، میاں محمد اویس، علی رضا،میر ودیگر نعت خواں حضرات نے بھی ہدیہ نعت پیش کیا، کمشنر مظفرآباد نے اپنے خطاب میں کہا کہ رسولﷺ کی بعثت سے قبل عرب معاشرہ جہالت و گمراہی میں مبتلا تھا مگر نبیﷺ آئے تو جہالت کی جگہ علم نے لے لی، قتل و غارت گری، شر پسندی، لڑائیوں کی جگہ امن استحکام، شرافت اور دیانت نے لی،سود جوا شراب بدکاریوں کا خاتمہ ہوا اور صاف ستھری تجارت، شائستگی، ادب و احترام آیا۔ آج ہم نے اس ماہ میں اپنا محاسبہ کرنا ہے کہ کیا واقعی ہم نبیﷺ کے اوصاف حمیدہ پر پورا اتر رہے ہیں اور سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہیں اگر ایسا نہیں تو پھر ہمیں اپنے اعمال پر غور کرنا ہوگا کہ کہیں ہم 12 ربیع الاول سے پہلے والے دور کے لوگوں کی طرح تو نہیں۔ اس موقع پر اے ایس پی سٹی خرم اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم کی زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے ہمیں اپنے معاملات، تعلقات، دفتری اور نجی معاملات شریعت کے مطابق گزانے چاہیے اسی میں ہماری کامیابی ہے آخر میں میزبان محفل ایس ایچ او سٹی راشد حبیب مسعودی نے تمام شرکا ء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ محفل حمد و نعت میں شرکت بڑی سعادت کی بات ہے اور اللہ جسے چاہتا ہے نیکی کی طرف راغب کرتا ہے۔ شہریان مظفرآباد نے سٹی پولیس کو محفل نعت کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی#

متعلقہ خبریں