لیگی حکومت کی کرپشن بے نقاب، فاروق حیدر احتساب ایکٹ میں ترمیم سے خوفزدہ ہیں، فہیم اختر ربانی

مظفرآباد (نمائندہ سیاست) آزادکشمیر میں اعلیٰ انتظامی آفیسران کے تبادلے‘ ترقیاں و تعیناتیاں‘ متعدد ایڈیشنل کمشنر‘ ڈپٹی کمشنر تبدیل کر دیئے گئے‘ تبدیل و ترقیاب ہونے والوں میں ایڈیشنل کمشنر میرپور ابرار اعظم کو تبدیل کر کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن‘ کاشف حسین ڈپٹی کمشنر راولاکوٹ آفیشیٹنگ بی 19کو تبدیل کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر میرپور‘ سید ممتاز حسین کاظمی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو تبدیل کرتے ہوئے ڈٖپٹی کمشنر راولاکوٹ‘ وحید خان آفیسر بی 19- کو پی ایس او وزیراعظم سے تبدیل کر کے خالی آسامی پر چیف سیکرٹری آفس میں پی ایس او‘ بدر منیر ڈپٹی کمشنر میرپور کو پی ایس او وزیراعظم تعینات کر دیا گیا ہے‘ ڈاکٹر محمد عمر اعظم آفیسر آفیشیٹنگ بی 19- کو ایڈیشنل کمشنر ایل جی اینڈ آر ڈی ڈی کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر میرپور محمد فاروق اکرم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوٹلی کو تبدیل کرتے ہوئے مظفر آباد تعینات کر دیا گیا ہے‘ فیصل مغل ایڈیشنل کمشنر بھمبر کو تبدیل کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر کوٹلی کی آسامی پر تعینات کر دیا ہے‘ سید تصور حسین شاہ کو مظفر آباد سے تبدیل کر کے ایڈیشنل کمشنر باغ‘ سید فدا حسین کاظمی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باغ کو اے ڈی سی مظفر آباد اور عاصم خالد اعوان اے ڈی سی مظفر آباد کو ڈپٹی سیکرٹری انرجی اینڈ پاور ریسورسز کی خالی آسامی کے خلاف تعینات کر دیا گیا ہے‘ جملہ تبادلوں و ترقیابیوں کا جنرل ایڈمنسٹریشن سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں