تعلیمی بورڈ میرپورنے پروموشن پالیسی کے تحت جماعت نہم کے نتائج کا اعلان کردیا

میرپور (سیاست نیوز)زاد جموں و کشمیر انٹر میڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کے چیئرمین پروفیسر قاضی محمد ابراہیم اور کنٹر ولر امتحانات سکولز نعیم شاہد چوہدری نے امتحان ثانوی سالانہ جماعت نہم کے نتائج کا اعلان کر دیا۔نتائج کے مطابق امتحان نہم 2021 میں 64184 امیدواران نے داخلہ فارم ارسال کیے جن میں سے 62463 امیدواران شامل امتحان ہوئے اس امتحان میں مجموعی طور62131 طلباء وطالبات پاس ہوئے اس طرح بورڈ کا مجموعی نتیجہ 99.46 فیصد رہا۔یہ امتحان حکومتی پرموشن پالیسی 2021 کے مطابق صرف اختیاری مضامین کے امتحانات لیے گے اور پروموشن پالیسی کی روشنی میں ہی نتائج مرتب کیے گے۔قبل ازیں امتحان ثانوی سالانہ جماعت نہمکی تقریب چیئرمین بورڈ کے آفس میں منعقدہوئی جہاں چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر قاضی محمد ابراہیم اور کنٹرولر امتحانات سکولز نعیم شاہد چوہدری نے کمپیوٹر سے بٹن دبا کر نتائج کا اعلان کیا اس موقع پر کنٹرولر امتحانات کالز پروفیسر عتیق الر حمن،سسٹم انالسٹ محترمہ سعدیہ سرفراز،اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات سکولز جاوید سرور جرال، اسٹیٹ آفیسر بورڈ ایم ڈی طاہر جرال، سکریسی آفیسر راجہ محمد رفیق،ریسرچ آفیسر ظہیر اکبر،ڈائریکٹر سپورٹس طارق اکبر، نگران امتحانات سکولز گلزار احمد، نگران امتحانات سکولز محمد عارف، پرائیویٹ سیکرٹری ہمراہ جناب چیئر مین بورڈ مرزا محمد خلیل،نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر کلیم احمد بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں