چوہدری یاسین کی بیٹوں سمیت رہائی، عوامی خدمت جاری رکھیں گے، صدر پیپلزپارٹی

کوٹلی(سیاست نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر وممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یاسین اور ان کے بیٹوں ممبر قانون ساز اسمبلی عامر یاسین،شاہنواز یاسین کی ضمانتیں منظور ہونے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اورہزاروں افراد ضمانت کی خوشی میں ڈسٹرکٹ جیل کوٹلی پہنچ گئے اور چوہدری یاسین اور عامر یاسین کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔اس موقع پر شدید رش کی وجہ سے جیل جانے والے راستے بند ہوگئے اور گاڑیوں کا گزرنا مشکل ہوگیا تو لوگ پیدل ہی جیل کی جانب چلنا شروع ہوگئے حتیٰ کہ جیل انتظامیہ کو جیل کے مرکزی گیٹ بند کروانے پڑ گئے۔ضمانت کی اطلاع ملتے ہی پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے

متعلقہ خبریں