میرپور، سوئی گیس،کھڑی پل، موٹروے سمیت بڑے منصوبے لگائیں گے، بیرسٹرسلطان

میرپور(سیاست نیوز) صدرریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کی جدوجہد کو جارحانہ انداز میں شروع کی ہے۔ حالیہ دورہ امریکہ،برطانیہ ویورپ کے دوران تحریک آزادی کومنظم کرکے لندن،برسلز،انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس، یورپی پارلیمنٹ، فرانس سمیت دیگرشہروں میں مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگرکیا۔اس دورہ کے دوران پچاس سے زائد ممبران پارلیمنٹ بھی موجود تھے جس کاکریڈٹ اوورسیز کشمیریوں کوجاتاہے۔ دنیا مودی کے مکروہ چہرہ کوپہچان چکی ہے۔ میں کسی کواپناحریف نہیں سمجھتا۔ تحریک آزادی کشمیرکے لیے ساری لیڈرشپ کوایک متفقہ لائحہ عمل اختیار کرناچاہیے تاکہ آزادی کے بیس کیمپ سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے حصول کوممکن بنایاجاسکے۔ میں ریاست جموں وکشمیر کے آزادی کے بیس کیمپ کاصدر ہوں اور اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہوں۔میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کوپیغام دیناچاہتاہوں کہ وہ دنیامیں جہاں بھی جائے گا بیرسٹرسلطان محمودچوہدری کشمیریوں کی آواز بن کراسے اپنے سامنے پائے گا۔آزادکشمیرمیں پی ٹی آئی کی حکومت وزیراعظم عمران خان کے ویژن اور سوچ کوتقویت دے کرکارکنوں نے بنائی ہے۔ کارکن ہی جماعت کااثاثہ اور طاقت کااصل سرچشمہ ہیں۔ آزادکشمیرکے بلدیاتی الیکشن جلد کروائیں گے۔ احتساب کے نظام کوموثراور بلاامتیاز بنائیں گے تاکہ احتساب کے نظام میں انتقام کی بونہ آئے۔ میرپور میں سوئی گیس، اضافی کنبہ جات اور دیگرمیگاپراجیکٹس سمیت جہلم سے کھڑی پل کی تعمیراور موٹروے کارابطہ میرپور سے کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آبائی حلقہ کھڑی شریف کا دورے کے دوران جلسہ عام سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ کی صدارت آزاد جموں و کشمیر کے وزیر توانائی و آبی وسائل چوہدری ارشد حسین نے کی جبکہ جلسہ سے وزیرحکومت چوہدری مقبول، ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری یاسر سلطان، ممبرقانون سازاسمبلی محترمہ صبیحہ صدیق، پی ٹی آئی کے ضلعی صدر چوہدری محمدصدیق، صدرآزادکشمیرکے پولیٹیکل سیکرٹری سکندربیگ، چوہدری شیراز اکرم کے علاوہ دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔صدرریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ کوروناوائر س کے باعث گذشتہ دوسالوں سے مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پراجاگرنہ ہوسکا۔ میں نے صدرریاست کی حیثیت سے جب عہدہ سنبھالاتو مسئلہ کشمیرکواپنی ترجیحات میں رکھا۔ ریاست میں کرپشن کے خاتمے،احتساب ایکٹ کوموثربنانے اور اقتدار نچلی سطح پرلے جانے کے لیے بلدیاتی الیکشن کروانے کے وعدے کیے۔ کارکنان تیاری کریں جلد آزادکشمیرمیں بلدیاتی الیکشن منعقد کروائے جائیں گے اور اقتدارنچلی سطح پرعوام کے نمائندوں کے پاس آئے گا۔ کارکنان نے جس طرح عام انتخابات میں پی ٹی آئی اور وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کامیاب کروایااسی طرح بلدیاتی انتخابات میں بھی پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ انھوں نے کہاکہ کھڑی شریف سمیت آزادکشمیربھرکی تعمیروترقی میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیاجائے گا۔ انتخابات میں عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں گے۔ انھوں نے کہاکہ گذشتہ عرصہ میں جن لوگوں نے مستقل مزاجی سے میرااور پی ٹی آئی کاساتھ دیااور انھیں اس کے باعث مشکلات کاسامناکرناپڑا۔ میں اپنے کارکنوں کی تکالیف سے بخوبی آگاہ ہوں انشاء اللہ کارکنوں کوکسی موڑ پرتنہانہیں چھوڑیں گے اور گذشتہ دورمیں ہونے والی زیادتیوں کاازالہ کریں گے۔ آزادکشمیرکے وزیربرقیات وآبی وسائل چوہدری ارشدحسین نے کہاکہ میرپوراورکھڑی شریف بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کامضبوط قلعہ ہے

متعلقہ خبریں