نیلم (سیاست نیوز)آزاد جموں وکشمیر کیموسٹ سینئروزیر /وزیر فزیکل پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ و سیاحت سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ نیلم کے لوگ حالت جنگ میں ہیں اور نیلم کے صحافی اپنی جان پر کھیل کر مجاہد کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ صحافی معاشرے کا کان آنکھ ہوتے ہیں، تنقید برائے اصلاح کا خیر مقدم کرتے ہیں۔تحریک آزادی کشمیراور معاشرے کی اصلاح کیلئے کام کرنے والے صحافیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ یہ بات انہوں نیشاردہ پریس کلب کے دورے اورنیلم پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کی ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن آٹھمقام کے ہال میں منعقدتقریب حلف برداری کے دوران نو منتخب عہدیداران کا حلف لیتے ہوئے بطور مہمان خصوصی کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مکار اور اسلام کا ازلی دشمن ہے نیلم کی عوام نے بھارتی غاصب افواج کی جانب سے بربریت افواج پاکستان کے شانہ بشانہ بلاتنخواہ سرحدی محافظوں کا کردار ادا کیا۔ نیلم کی عوام کے جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ صحافیوں کے مسائل سے آگاہ ہیں قلم کار معاشرے اور سیاستدانوں کو آئینہ دکھاتے ہیں نیلم کے صحافی بقیہ علاقوں سے مختلف ہیں کیونکہ یہ مشکل ترین حالات میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے نیلم کے صحافیوں کیلئیاشتہارات کا کوٹہ رکھنے اورنیلم پریس کلب کیلئے عمارت کی تعمیر اور شاردہ پریس کلب کیلئے مکانیت کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ حلف برداری تقریب میں وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی، ممبر اسمبلی بیگم امتیاز نسیم، راجہ منصور علی خان، سابق امیدوار اسمبلی میاں اخلاق الرسول، راجہ الیاس خان، احمد صغیر چغتائی، سردار افتخار رشید چغتائی، محمد اسرائیل قاضی، اسسٹنٹ کمشنرآٹھمقام،سابق سیکرٹری جنرل سنٹرل پریس کلب مظفرآباد ذوالفقار حسین بٹ، ممتاز کالم نگار عبدالحکیم کشمیری چیرمین نیلم ویلی ترقیاتی ادارہ سید صداقت حسین شاہ اور ضلعی انتظامیہ نے شرکت کی۔جن عہدیداران نے حلف لیا ان میں صدر عثمان طارق چغتائی سیکرٹری جنرل طارق مقبول خواجہ، سنیئر نائب صدر نذیر احمد میر، نائب صدر بنارس بلوچ، ڈپٹی سیکرٹری عادل شہزاد، سیکرٹری اطلاعات راجہ خوشنواز ساجد، سیکرٹری مالیات عبدالطیف اعوان شامل ہیں اس موقع پر سردار تنویر الیاس نے نومنتخب کابینہ کے لیئے اپنی طرف سے 5 لاکھ روپے نیلم پریس کلب اور شاردہ پریس کلب کیلئے2لاکھ روپے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں میں بے ہنگم تعمیرات اور سیوریج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے نیچرل لینڈ سکیپ متاثر ہو رہا ہے۔ قدرتی ماحول کو بچانے کیلئے منصوبہ بندی کے ساتھ تعمیرات کرنی ہوں گی، دیہی علاقوں میں بھی انجینئر کی منظوری کے بغیر بلڈنگز کی تعمیر نہیں ہونی چاہئے۔اس سے پہلے گزشتہ روز سینئر وزیر سردار تنویر الیاس کو ڈپٹی کمشنر محمد شوکت خان یوسفزئی اور ضلعی آفیسران نے نیلم میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ سینئر وزیر نے انتظامیہ کونیلم میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوے کہاکہ نیلم میں جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے منصوبوں کیمعیار پر سمجھوتہ نہ کرنے اور محکمہ جات کے باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ہدایت کی۔سینئر وزیر سردار تنویر الیاس نیگزشتہ روز نیلم ڈویلپمنٹ بورڈ کے دفتر کا دورہ کیا۔ چیئرمین سید صداقت حسین شاہ نے بریفنگ دیتے ہویترقیاتی بورڈ کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا سینئر وزیر نے ترقیاتی بورڈ نیلم کو فعال بنانے کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔