5سو ارب،ترقیاتی پیکیج، تعمیراتی کاموں سے عوام کو روزگار ملے گا، خواجا فاروق، دیوان چغتائی

مظفرآباد(سیاست نیوز)نو تعینات چئیرمن ترقیاتی ادارہ مظفرآباد سید اظہر علی گیلانی کی جانب سے استقبالیہ تقریب کا انعقاد، ویلیج ویو مارکی روانی کے مقام پر اہلیان مظفرآباد کی طرف سے شاندار اور زبردست تاریخی استقبال۔تقریب کی صدارت ممبر کشمیر کونسل یونس میر جبکہ مہمان خصوصی وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی تھے،روانی کی فضائیں پاکستان تحریک انصاف کے انقلابی نعروں سے گونج اٹھیں،اس موقع پر وزیر تعلیم دیوان علی چغتائی نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے عمران خان کے ویژن کی تکمیل کے لیے ایک متحرک اور بہترین شخصیت کا انتخاب کیا،ہماری کوشش ہے کہ اپنے چہرے کو خوبصورت صاف ستھرا بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں،نلوچھی اور دیگر تاریخی پلوں کو شیان شان بنانے کے لیے اور دیگر تعمیراتی کاموں کے زریعے عوام کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کریں گے،ریاست کو سینیر وزیر تنویر الیاس کی صورت ایک ایسی شخصیت ملی ہے ان سے جدید ہدایات و راہنمائی لے کر ٹورازم کو پروان چڑھائیں گے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید اظہر علی گیلانی نے اہلیان مظفرآباد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان شائاللہ کبھی بھی مایوس نہیں کروں گا،اپنی قیادت کے اعتماد پر ہر حال میں پورا اتروں گا۔ ہمارا مشن خدمت خلق ہے اور رب کی رضا کے لیے خدمت کرتے رہیں گے،دیوان علی خان کو اپنا قائد تسلیم کرتا ہوں، تحریکِ آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کو اصل معنوں میں تعمیر و ترقی کا گہوارہ بنانے سمیت تمام تر مسائل کاُخاتمہ خواب ہے، جس کی تعبیر پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے تلے تکمیل تک پہنچاؤں گا،بڑھتی ہوئی آبادی کے پیشِ نظر دارالحکومت کی حدود کو بیس وارڈ سے آگے نکالنے سمیت لنگر پورہ ٹھوٹھہ تک بڑھانا وقت کی ضرورت ہے، ایم ڈی اے کے بنیادی ڈھانچہ میں تبدیلی سمیت سمارٹ سٹی کا وژن اور جدید تقاضوں کے مطابق ڈیٹا مرتب کریں گے،عمران خان کے ویژن کی تکمیل ہر حال میں کریں گے،حلقہ دو کا سیاسی وارث آج سے دیوان علی خان چغتائی ہے،روانی پل کا نام سابق وزیر حکومت تعمیرات عامہ سید ممتاز علی گیلانی مرحوم کے نام سے منسوب کروانے پر شکریہ ادا کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار روانی کے مقام پر ایک پر ہجوم استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو تعینات چیرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر علی گیلانی نے کیا، اس موقع پر وزرا حکومت، ممبر کشمیر کونسلُُ، سیاسی، سماجی، مزہبی، تجارتی، صحافتی اور عوامی حلقوں سمیت زعماِعلاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی، اس موقع پر تقریب سے وزیر تعلیم دیوان چغتائی، ممبر کشمیر کونسل یونس میر،جسٹس ریٹائرڈ خالد گیلانی، زیشان حیدر،سید وارث گیلانی،راجہ عنصر اقبال،حسن گیلانی، میر عتیق الرحمان، بشارت مغل، امتیاز میر،راجہ شیراز، راجہ مدد علی خان، منیر اختر سلہریا، نے بھی خطاب کیا، مقررین کا کہنا تھا کے پاکستان تحریکِ انصاف تبدیلی کا نعرہ لے کر پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان کے بعد آزاد کشمیر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھ چکی ہے، پہلے سو دنوں میں جس طرح تحریکِ انصاف میں ریاستی مسائل سمیت دیگر ایشوز پر کام کیا ہے

متعلقہ خبریں