عمران خان کے ویژن کے مطابق آزادکشمیر کو ماڈل سٹیٹ بنائیں گے،عبدالقیوم نیازی

اسلام آباد (سیاست نیوز) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کراچی کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے واپس اسلام آباد پہنچ گئے۔ وزیراعظم سے منگل کے روزجموں وکشمیر ہاؤس میں تحریک انصاف کے رہنما حلیم شیخ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں جماعتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پروفد کے اراکین نے وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کی قیادت میں تحریک انصاف آزاد کشمیر کی حکومت کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ سردار عبد القیوم نیازی اور انکی کابینہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سرگرم ہے، وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی اور ان کی کابینہ بیرون ملک مقیم کشمیریوں کو ووٹ کا حق دینے کے فیصلے پربھی مبارکباد کی مستحق ہے، تحریک انصاف نے ہمیشہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے جدو جہد کی، وزیراعظم عمران خان نے وفاق میں اوورسیز کو ووٹ کا حق دینے کیلئے قانون سازی کرکے تاریخ رقم کی اور اب آزاد کشمیر کی حکومت بھی اپنے کپتان کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سرگرم ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے عام آدمی کیلئے وزیراعظم ہاؤس کھول کر انقلابی اقدام اٹھایا جس کو پاکستان بھر میں بھی سراہا جا رہا ہے، وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی گراس روٹ لیول سے وزارتِ عظمیٰ تک پہنچے اور آتے ہی انہوں نے بلدیاتی الیکشن کروانے کیلئے بھی اقدامات کا آغاز کیا جو قابلِ تحسین ہے، وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے وفد کی جانب سے نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کو عملی جامہ پہنائیں گے تاکہ آزاد کشمیر حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بن سکے، وزیراعظم پاکستان نے دیدہ دلیری کے ساتھ کورونا جیسی وبا کا مقابلہ کیا اور عوام کو کورونا جیسی موذی مرض سے بچایا، پوری دنیا کورونا کے خلاف وزیراعظم پاکستان کی حکمت عملی کی معترف ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا، اربوں ڈالر قرض لیا گیا لیکن واپس ایک کوڑی بھی نہ کی جس کی قیمت آج پورا ملک چکا رہا ہے۔ وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ہی واحد رہنما ہیں جو پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنا سکتے ہیں، انہوں نے معیشت کو درست سمت پر ڈال دیا یت۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ 2023 کا الیکشن بھی تحریک انصاف ہی جیتے گی، لوگ وزیراعظم عمران خان کو مسیخا سمجھتے ہیں، عوام یہ جان چکی ہے کہ عمران خان ہی پاکستان کو تمام مشکلات سے نکالے گا۔

متعلقہ خبریں