ٹورزم پروموشن ترمیمی ایکٹ تیار،عالمی سیاحت کیلئے دروزاے کھولیں گے، تنویر الیاس

مظفرآباد(سیاست نیوز)ٹورازم پروموشن ایکٹ تر میمی بل 2021 کے حوالے سے اہم اجلاس،صدر پی ٹی آئی وموسٹ سینئر وزیر سردار تنویر الیاس خان کی زیر صدارت انکے آفس چیمبر میں منعقد ہوا،اجلاس میں وزیر جنگلات اکمل سر گالہ،ایس ایم بی آر احسان خالد کیانی،سیکرٹریز حکومت منصور قادرڈار،چوہدری امتیاز،ایڈیشنل سیکرٹری لاء ذاہد راجپوت شریک تھے،اجلاس میں آذاد کشمیر میں سیاحت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبوں کی تعمیر کی جانب اہم پیش رفت،ریاست میں میگا پراجیکٹس کی شروعات میں حائل قانونی سقم ہا کی درستگی کی لیئے کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں آذاد جموں و کشمیر ٹورازم پروموشن ایکٹ ترمیمی بل 2021 کی جائزہ لیا گیا.اجلاس میں طے پایا کہ ٹورازم پروموشن ایکٹ کے حوالے سے فالواپ اجلاس آج دوبارہ منعقد کیا جائے گا۔جس میں آزادکشمیر ٹورازم پالیسی کو جدید تقاضوں سے اہم آہنگ کیا جائے گااس حوالے سے ایک جامع مسودہ قانون تیار کیا جارہا ہے جس کے تحت بین الاقوامی سیاحت کے لیے آزادکشمیر کے دروازے کھولے جائیں گے اور آزادکشمیر کے اندر سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔وزیر سیاحت صدر تحریک انصاف آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کی زیر صدارت مجوزہ سیاحتی پالیسی ترمیمی ایکٹ 2021ء کو حتمی شکل دی جائے گی۔آزادکشمیر میں سیاحت کو انڈسٹری کا درجہ دینے کے لیے بھی سیاحتی پالیسی میں گنجائش نکالی جارہی ہے۔وزیراعظم پاکستان کے آزادکشمیر کے لیے مجوزہ 520ارب روپے کے کشمیر ترقیاتی پیکیج کا زیادہ حصہ سیاحت کے لیے مختص کیے جانے کا امکان ہے اس مقصد کے لیے سیاحتی پالیسی میں قانونی رکاوٹیں دور کی جارہی ہی

متعلقہ خبریں