وائس چانسلر این سی اےپروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری کا سینئر فیکلٹی اور سٹاف کے ہمراہ پشاور کا دورہ

وائس چانسلر این سی اےپروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے سینئر فیکلٹی اور سٹاف کے ہمراہ پشاور کا دورہ کیا ۔جہاں این سی اے ایلومنائز کی جانب سے وفد کا پرجوش استقبال کیا گیا۔ وفد میں پروفیسر خالد ابراہیم، نوید احمد نیازی ، عاکف سوری ، محمد شہزاد تنویر ، سدرہ اکرام اور حنا افضل بھی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران این سی اے ایلومنائز نے نیشنل کالج آف آرٹس کو فیڈرل چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ کا درجہ ملنے پروائس چانسلر این سی اےپروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری کو مبارکباد دی اور اسکے لئےکاوشوں کو سراہا۔ پشاور میں کیمپس کےقیام کی درخواست کی۔ جس پر پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے کہا کہ کوشش ہے کہ جلد پشاور میں کیمپس قائم کر یں جہاں ابتدائی طور پر شارٹ کورسز شروع کئے جا سکیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ این سی اے ایلومنائز ہمارا سرمایہ اور فخر ہیں۔ پشاور آمد پر این سی اے ایلومنائز نے پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری کو روائتی شال پیش کی۔ وائس چانسلر این سی اےپروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے این سی اے ایلومنائز کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں