مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم آزاد کشمیر،وزیر خوراک،سیکرٹری خوراک کا بہترین اقدام ٗ بلا جواز غیر قانونی آٹا کنٹریکٹرز کی ہڑتال و احتجاج ختم کروا دی ٗ محکمہ خوراک کی جانب سے عوام کو سرکاری حفظان صحت کے اصولوں پر تیار کردہ سستا آٹا ملنا شروع ہو گیا،عوام نے سکھ کا سانس لیا،وزیر اعظم کو جو لیاں اٹھا اٹھا کر دعائیں،تفصیلات کے مطابق حکومت اور محکمہ خوراک کی جانب سے عوام کو ماہ مقدس میں زندگی کی بنیادی سہولیات آٹا فراہمی کیلئے بھر پور اور جاندار کوشش رنگ لائی،آزاد کشمیر بھر میں آٹا کنٹریکٹرز کی جانب سے بلا جواز غیر قانونی ہڑتال و احتجاج کے بعد مصنوعی آٹا بحران پیدا کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیاگیا ٗ ریاست بھر سمیت دارلحکومت اور قرب و جوار کے علاقوں میں آٹا کی ترسیل شروع کر دی گئی ٗ گزشتہ روز عوام الناس کو 1280روپے کے حساب سے وافر آٹا مہیا کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا جس پر عوام نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سمیت محکمہ خوراک کے ارباب اختیار و دیگر کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ خبریں