
مظفرآباد(وسیم خان جدون /نمائندہ سیاست) رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی گراں فروش متحرک ہو گئے، دارلحکومت میں سبزی،فروٹ کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ، ضلعی انتظامیہ معاون بن گئی، کوٹلی کے علاوہ آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والی ریٹ لسٹ کو گراں فروشوں نے ہوا میں اڑا کے رکھ دیا، دارالحکومت مظفرآباد میں سبزی منڈی نہ ہونے کی وجہ سے شہری آڑھتیوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور، میونسپل کارپوریشن مظفرآباد سمیت جملہ ذمہ داران ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے ہمنوا بن گئے، رمضان المبارک کے تقدس میں کوٹلی میں قائم ہونے والے سستے بازاروں میں عوام کو سستی اور معیار اشیاء خورونوش سمیت سبزی اور فروٹ فراہم کی جا رہی ہیں جس پے عوام نے انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کے عمل کوقابل تقلید قرار دیا ہے، ضلع کوٹلی میں سبزی اور فروٹ کی قیمتوں میں واضح تضاد پایا گیا جس کے مطابق ضلع کوٹلی میں ٹماٹر کے نرخ 40 سے 60 روپے، میتھی 20روپے،پھول گوبھی 50روپے، بند گوبھی 50روپے، ٹینڈا 80 روپے، کدو 80 روپے، گاجر 70 روپے، شملہ مرچ 80 روپے، پالک 40 روپے، کڑم 40 روپے، مولی 70 روپے، پیاز 120روپے، بھنڈی 200روپے، آلو سفید 40روپے، آلو لال 50 روپے، مٹر 100روپے فی کلو، جب کہ سیب کالا کلو 300روپے، سیب کالا درجہ دوم کلو 250روپے، سیب گولڈن (اول) 250روپے، سیب گولڈن(دوئم) 220 روپے، سیب سفید اول 150 روپے، امرود (عام) 100 روپے، کیلا درجہ اول 150 روپے، کیلا درجہ دوئم 100 روپے، کیلا سوئم 70 روپے اور کینو بتدریج 350 روپے اور دوئم 200 روپے فی درجن ریٹ جاری کیے گئے ہیں جن پر عملدرآمد پر عوام نے ضلع کوٹلی کی انتظامیہ کو ماہ مقدس میں ریٹ لسٹ عملدرآمد کرانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے، جب کہ دارالحکومت مظفرآباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جارہ کردہ ریٹس کے مطابق ٹماٹر 120 روپے، میتھی 20روپے،پھول گوبھی 80روپے، بند گوبھی 50روپے، ٹینڈا 70 روپے، کدو 70 روپے، گاجر 70 روپے، شملہ مرچ 100روپے، پالک 25 روپے، کڑم 40 روپے، مولی 70 روپے، پیاز 140روپے، بھنڈی 220روپے، آلو سفید 50روپے، آلو لال 60 روپے، مٹر 130روپے فی کلو، جب کہ سیب کالا کلو 250روپے، سیب گولڈن 230روپے، سیب سفید اول230 روپے، امرود (عام) 140سے 230 روپے، کیلا درجہ اول 170 روپے سے 240روپے اور کینو بتدریج 350 روپے اور دوئم 200 روپے فی درجن ریٹ جاری کیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے ذمہ داران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے عوام کو لٹنے والوں کا ہمنوا قرار دیا ہے۔شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ دارالحکومت میں سبزی منڈی نہ ہونے کی وجہ سے شہری آڑھتیوں کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں جو مانسہرہ، راولپنڈی سے ادھارپر سبزی اور فروٹ لاتے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو سبزی اور فروٹ کا کاروبار کرنے والے سبزی اور فروٹ مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں۔ عوام حلقوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے اہلکار فوٹو سیشن کرکے کاغذی کارروائی کرکے اپنی دھاک بٹھانے میں مصروف ہیں۔ شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی کی جانب سے سرکاری انراخ پر عملدرآمد یقینی بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور دارالحکومت مظفرآباد کی انتظامیہ کو کوٹلی انتظامیہ کی تقلید کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔