نئی دہلی (کے این این)مودی سرکار کا اپنی عوام اور دنیا کو ایک اور دھوکا دینے کی تیاری، جعلی آپریشن میں پہلے سے چھپائے گئے گولہ بارود کی برآمدگی ظاہر کی جائے گی۔،میڈیا رپورٹ کے مطابق 120 انفنٹری بریگیڈ کی جعلی برآمدگی کا ملبہ پاکستان اور تحریک آزادیِ کشمیر پر ڈالنے کی تیاری کی جارہی ہے۔مودی سرکار نے اپنی عوام کو ایک اور دھوکا دینے کی تیاری کر لی، ضلع راجوڑی میں فوجی ٹرک میں لگنے والی آگ کی ہزیمت مٹانے کی خاطر جعلی آپریشن کی تیاری ہے، ذرائع کے مطابق جعلی آپریشن میں پہلے سے چھپائے گئے گولہ بارود کی برآمدگی ظاہر کی جائے گی، جعلی آپریشن میں بھمبر گلی میں واقع 120انفنٹری بریگیڈ حصہ لے گا، جعلی برآمدگی کے بعد تصاویر اور ویڈیوز میڈیا کو ریلیز کی جائیں گی، جعلی برآمدگی کو ایک بڑی کامیابی کے طور پر پیش کیا جائے گا، جعلی برآمدگی کا ملبہ پاکستان اور تحریک آزادیِ کشمیر پر ڈالنے کے بھی امکانات ہیں، جعلی آپریشن کا مقصد راجوڑی واقعے میں اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنا اور بھارتی عوام کو رام کرنا ہے، بھارت عالمی میڈیا میں اپنے جعلی آپریشن کی وجہ سے پہلے ہی کافی بدنام ہے۔

متعلقہ خبریں