چناری(اعجاز احمد میر،خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے ضلع جہلم ویلی کے انٹری پوائنٹ کنیناں کے مقام پر ڈی آئی جی عرفان مسعود کشفی، مسعودالرحمن ہمراہ پولیس چوکی کا افتتاح کردیا کنیناں کے مقام پر پولیس چوکی کے قیام سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اس موقع پر ایس پی جہلم ویلی خرم اقبال،ڈپٹی کمشنر سید فدا حسین کاظمی، ڈی ایس پی آغا مجتبی، ڈی ایس پی لیپہ منیر،ایس ایچ او سٹی لیاقت حمید،ایس ایچ او چناری افتخار اعوان، ایس ایچ اور چکار راجہ تحسین، ایس ایچ او گھڑی دوپٹہ منظر حسین چغتائی، سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ پریس کلب مبارک حسین اعوان،محمد زاہد اعوان،لقمان چوہان،عامر شیخ، شبیر اعوان،عمر اعوان، فرید خان،سمیت بڑی تعدد میں عوام نے شرکت کی ایس پی خرم اقبال نے آئی جی کو پولیس چوکی کنیناں اور ضلع جہلم ویلی پولیس کے حوالے سے بریفنگ دی اس موقع پر آئی جی آزاد کشمیر ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے خطاب کرتے کہا پولیس چوکی کنیناں دو ماہ میں ایس پی خرم اقبال نے تعمیر کروائی جس پر انھیں مبارک باد پیش کرتا ہوں یہ چوکی جہلم ویلی میں جرائم کی شرح میں کمی لائے گی یہ چوکی جہلم ویلی کے عوام کے تحفظ کی علامت ہو گی منشیات ایک لعنت ہے اس پر ہم سب نے ملکر قابو پانا ہے منشیات کے خلاف میڈیا،عوام کے تعاون سے ہی قابو پایا جا سکتا ہے جو منشیات پیتے ہیں وہ مریض ہیں ان کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے جو منشیات فروخت کرتے ہیں والدین سے گذارش کرتا ہوں وہ بچوں پر نظر رکھیں ایسی نشہ آور چیز یں آ گئی ہیں جن کی پہچان کرنا مشکل ہے سکول، کالج، یونیورسٹی میں منشیات عام ہوتی جا رہی ہے والدین، اساتذہ، بچوں پر کڑی نظر رکھیں ٹریفک کے حوالے سے انتہائی سخت اقدام اٹھانے جا رہے ہیں بدو ں فٹنس گاڑیوں کے ڈرائیورں کے لائسنس کینسل کریں گے تھانوں کی تعمیر کے لیے اقدمات کیے جارہے ہیں جلد عمارتوں کے کام مکمل کریں گے پولیس فورس کی نفری میں اضافہ کریں گے جلد ہٹیاں بالا میں پولیس دربار لگائیں گے عوام اور پولیس کے مسائل بھی سنوں گاایس پی جہلم ویلی خرم اقبال کی دو ماہ کی کارکردگی قابل تعریف ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں کنیناں کے بعد دو ماہ بعد ان شاء اللہ ریشاں کے مقام پر بھی پولیس چوکی کا افتتاح کروں گاامید ہے کہ ایس پی جہلم ویلی خرم اقبال اپنی قائدانہ صلاحتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دو ماہ میں ریشاں چوکی کی بھی تعمیر مکمل کروائیں گے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے سخت ترین اقدامات اٹھائیں گے کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز بغیر فٹنس گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا فوری آغاز کریں باغ اور مظفرآباد میں قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جرائم پیشہ عناصر مختلف گینگ کا حصہ بن رہے ہیں والدین بچوں پر کڑی نظر رکھیں تانکہ وہ جرائم میں ملوث ہونے سے بچ پائیں

متعلقہ خبریں