مظفرآباد (سیاست نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مشتاق احمد طاہر اور کوکب الصباح الروحی کو ممبر سروسز ٹربیونل مقرر کر دیا گیا، محکمہ قانون، انصاف، پارلیمانی امور و انسانی حقوق کی جانب سے جاری شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر آزاد جموں و کشمیر نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نیلم مشتاق احمد طاہر اور مظفرآباد خاتون وکیل کوکب الصباح الروحی ایڈووکیٹ کو تین سال کے لیے ممبر سروس ٹربیونل مقرر کیے جانے کی منظوری دی ہے۔ سروس ٹربیونل میں 2 ممبران کی آسامیاں خالی تھیں جس کی وجہ سے سروس ٹربیونل صرف چیئرمین پر مشتمل تھا اور عملاً غیر فعال تھا، 2 ممبران کی تعیناتی کے بعد سروس ٹربیونل مکمل ہو گیا ہے جس ملازمین کے کیسز کو یکسو کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں