مظفرآباد(سیاست نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے تاحکم ثانی تمام محکمہ جات میں نئی تقرریوں، تعیناتیوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے جاری شدہ سرکلر کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے تاحکم ثانی آزاد کشمیربھر کے جملہ سرکاری و نیم سرکاری ادارہ جات، بلدیاتی اداروں اور کارپوریشنز میں خالی آسامیوں تقرریوں / تعیناتیوں کے لیے ٹیسٹ، انٹرویو کے عمل پر مکمل پابندی عائد کی ہے جبکہ پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام تقرریوں کا عمل جاری رہے گا۔ سرکاری محکمہ جات کی جانب سے حکومتی تبدیلی کے عمل کے دوران خالی آسامیوں پر راتوں رات تقرریوں اور تعیناتیوں کا عمل شروع تھا جس کی وجہ سے نظام حکومت متاثر ہو رہا تھا، وزیراعظم نے توجہ دلانے پر فوری طور پر اس عمل پر تاحکم ثانی پابندی عائد کی ہے، سول سوسائٹی نے وزیراعظم کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔

متعلقہ خبریں