راولاکوٹ /کھائی گلہ(سیاست نیوز)وزیر اعظم آزادکشمیر و صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدرخان کا دورہ راولاکوٹ۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق امیدوار اسمبلی اور سرددار یعقوب خان کے دیرینہ ساتھی سردار عارف ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل۔ کھائی گلہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن ووزیر اعظم آزادکشمیرراجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہاکہ غازی ملت کے خلاف الیکشن لڑنے والے ان کے ترجمان نہ بنیں۔ ان کے خاندان سے بچپن کا تعلق ہے اور رہے گا۔ یعقوب خان کو نیب تلاش کررہی ہے انہیں یہاں چھپنے نہیں دینگے۔ سب کو پتا ہے کہ سردار سکندر حیات صاحب کے گھر کو ن چھپا تھا اور میرپور میں پانچ ہزار کے نوٹ کس طرح ختم ہوئے اوردینہ کس کو جا کر دیے گئے۔ مسلم لیگ ن نے دو بار سردار خالد ابراہیم کے حق میں امیدوار کھڑا نہیں کیا۔سردار خالد ابراہیم خان اتنے کمزور آدمی نہیں تھے کہ عدالتی فیصلے کے خوف سے ڈر جاتے۔ راولاکوٹ میرا دوسرا گھر اس کو بین الاقوامی سیاحت کا مرکز بنائیں گے۔ کھائی گلہ سے تولی پیر اور تولی پیر سے لسڈنہ ایک ارب کی لاگت سے بین الاقوامی معیار کی سڑک تعمیر ہو رہی ہے۔ اس علاقے میں سیاحت کے فروغ کیلئے ماسٹر پلان بنائیں گے یہ خوبصور ت ترین جگہ ہے۔ اس موقع پر وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد عزیز،وزیر قانون سردار فاروق احمد طاہر،وزیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری رخسار احمد، ممبر اسمبلی سردارعامر الطاف،امیدوار اسمبلی مسلم لیگ ن سردار طاہر انور،حاجی رشید، سردار عارف، نوید صادق، سردار اصغر، صوبیدار ریٹائرڈ سیدمحمد خان، قدیر ماگرے، الماس گردیزی، وقاص عزیز، عمران اسلم، افضال خان، خورشید نور، حلقہ صدر خورشید،نور، جعفر، محمد اویس و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ حکومت یہاں تمام بنیادی سہولیات فراہم کریگی تاکہ سیاحت کا فروغ ہو اور ذرائع روزگار میں اضافے کے ساتھ ساتھ ریاست کی آمدن میں بھی اضافہ ہو۔