آزادکشمیر میں کروڑوں روپے مالیت کا سیکورٹی سسٹم وقت سے پہلے ناکارہ

مظفرآباد(سیاست نیوز)آزاد کشمیر میں کروڑوں کی لاگت سے لگایا جانے والا سکیورٹی سسٹم وقت سے پہلے ناکارہ ہو گیا، کوہالہ، برار کوٹ، شہید گلی اور سیکرٹریٹ میں نصب کیمرے خراب ہو گئے،آزاد کشمیر پولیس کو کیمرے خراب ہونے کے باعچ سکیورٹی معاملات میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے کیمرے کئی ماہ سے خراب ہیں، بعض جگہوں پر یہ سسٹم ایک سال بھی کامیابی سے نہ چل سکا۔ دارلحکومت کے انٹری پوائنٹس اور سول سیکرٹریٹ میں ڈیوٹیاں سر انجام دینے والے پولیس اہلکار بھی غیر محفوظ مقامات پر فرائض سر انجام دے رہے ہیں پولیس کیلئے مناسب چیک پوسٹوں جب کہ کیمروں کی تنصیب اور خراب کوالٹی کی تحقیقات ناگزیر ہو چکی ہے اس حوالے سے پولیس کے پاس زیر کار مقدمات میں مطلوب گاڑیاں جو مختلف وارداتوں میں استعمال ہوئی ہیں ان کو انٹری پوائنٹس پر کیمروں کے ناکارہ ہونے کے باعث آج تک ان کا پتہ نہیں لگایا جا سکا، دوسری جانب دارلحکومت کے انتہائی حساس مقامات پر نصب کیمروں کے ناکارہ ہونے کی وجہ سے پولیس کو سکیورٹی امور میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے یاد رہے کوہالہ، برار کوٹ،شہید گلی سمیت دیگر مقامات پر نصب کیمرے کئی ماہ سے خراب ہیں، ان مقامات پر موجود پولیس ذمہ داران نے کئی بار اعلیٰ حکام کو اس اہم سنگین مسئلہ کی جانب توجہ دلائی تا ہم ابھی تک ناکارہ کیمروں کو قابل استعمال بنانے کیلئے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

متعلقہ خبریں