بھارتی مظالم کیخلاف کشمیریوں کا اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاج

جنیوا(سیاست نیوز)اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں انسانی حقوق کمیشن کے چالیسویں اجلاس کے موقع پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے انسانی حقوق کونسل کے دفتر کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے وحشیانہ مظالم ظلم و ستم اور بربریت کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت آزادکشمیر حکومت کے سابق سینئر وزیر اور پیپلزپارٹی کے سینئرنائب صدرچوہدری پرویزاشرف نے کی۔انسانی حقوق کونسل جنیوا کے دفتر کے سامنے ہونے والے اس احتجاجی مظاہرہ میں چوہدری پرویز اشرف،کشمیری رہنماء الطاف حسین وانی، سید فیض نقشبندی، سردار امجد یوسف، شمیم شال، حسن بناہ ایڈووکیٹ،پرویز احمد شاہ نے خطاب کیا۔اس موقع پر حسن اشرف چودھری،اکرم خان،چودھری حسین،چودھری نعیم، مرزاساجد،چودھری اجمل،مقصوداسلم،تنویر قدیر،آصف جرال،میاں سلیم،شفیق حلیم نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے

متعلقہ خبریں