عید کے بعد شاردہ میں فیسٹیول سجے گا

نیلم(سیاست نیوز)ڈائریکٹرجنرل سیاحت ارشاد پیرزادہ نے نیلم فیسٹیول کی سہولت کاری کیلئے سب ڈویژن شاردہ کادورہ کیا، عید الفطر کے فوراً بعد سیاحت کے فروغ کیلئے شاردہ کے سیاحتی مقام پر نیلم فیسٹیول کاانعقاد کرایاجائے گاجس میں مینا بازار،لوکل فوڈ فیسٹیول،ریوررافٹنگ،موٹر گلائیڈنگ جیسی سرگرمیوں کاآغاز کیاجائیگا۔نیلم فیسٹیول کے انعقاد سے سیاحت کو فروغ ملے گاپاکستان سے آئے سیاحوں کو سیرتفریح کابہترین موقع مہیا کرینگے۔محکمہ سیاحت آزادکشمیر حکومت آزادکشمیر کی جانب سے سال 2019؁ کو سیاحتی سال کے طور پر منانے کے اعلان پر عمل پیراہوکر آزادکشمیر کے مختلف شہروں میں سیاحتی سرگرمیوں کاآغاز کررہاہے۔اس سلسلہ میں گزشتہ روز ناظم اعلیٰ سیاحت آزادکشمیر ارشاد پیرزادہ نے وادی نیلم کے مختلف سیاحتی مقامات شاردہ، کیل، کیرن کاتفصیلی دورہ کیا

متعلقہ خبریں