میرپور(سیاست نیوز) آزاد کشمیر احتساب بیورو نے مفرور ملزم افضل قریشی کو گرفتار کر لیا آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا ملزم کے خلاف کروڑوں روپے کی لیز شدہ اراضی غیر قانونی طور پر اپنے بیٹے کو منتقل کرنے کا مقدمہ ھے تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر احتساب بیورو نے قریشی گھی ملز کے مالک مفرور ملزم افضل قریشی ساکن اسلام گڑھ کو گرفتار کرلیا ھے ڈپٹی چیف پراسیکیوٹر راجہ محمد شبیر خان نے گرفتاری کی تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم کے خلاف عدالت نے فیصلہ سنایا تھا اور ملزم مفرور ہو گیا تھا ملزم کی گرفتاری کے بعد آج اسے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا ملزم نے لیز شدہ 200 کنال اراضی میں سے کروڑوں روپے مالیت کی 126 کنال اراضی اپنے بیٹے کو منتقل کی تھی
متعلقہ خبریں
-
میرے پاس جو اختیارات ہیں وہ کسی کے پاس نہیں،اعلانات پر عمل درآمد کروانا جانتا ہوں،صدرریاست
میرپور(سیاست نیوز) صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر... -
اعلیٰ عدلیہ میں جج کی خالی اسامی پر 60دن کے اندر کارروائی مکمل ہونی چاہیے، بارکونسل
میرپور(سیاست نیوز)آزادجموں وکشمیربارکونسل کے وائس چیئرمین راجہ فیاض حیدر نوابی ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ آزادجموں وکشمیرمیں... -
ڈاکٹرز کیلئے انسانی جانوں کو بچانے کا جذبہ متزلزل نہیں ہونا چاہیے، نثار انصرابدالی
میرپور(سیاست نیوز) آزاد کشمیر کے وزیر صحت عامہ نثار انصر ابدالی نے کہاکہ وزیراعظم آزاد کشمیر...