سیکرٹری تعلیم کی عدم تعیناتی سے نظام ٹھپ،سیکرٹریٹ میں فائلوں کے ڈھیر

مظفرآباد(سیاست نیوز)سیکرٹری تعلیم کی عدم موجودگی سے محکمانہ نظام ٹھپ ہو کر رہ گیا عوام در بدر،سیکرٹریٹ تعلیم سکولز میں فائلیں پھنس کر رہ گئیں،سیکرٹری تعلیم سکولز کی وزیراعظم آزاد کشمیرکے ہمراہ تعیناتی سے عوام اور ملازمین رل گئے دو پوسٹوں کا چارج ہونے کیوجہ سے امجد پرویز پر کام کا بوجھ،وزیراعظم کا پرنسپل سیکرٹری ہونے کی ذمہ داریاں ادا کرنے سے سیکرٹریٹ تعلیم کو وقت نہیں دے سکتے جس سے سیکرٹریٹ تعلیم سکولز عملی طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا ہے محکمہ تعلیم سکولز ملازمین اور سیکرٹریٹ میں پھنسے عوام نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے مسائل کا حل کرنے کی اپیل کر دی تفصیلات کے مطابق انتہائی قابل سمجھے جانیوالے سیکرٹری تعلیم سکولز راجہ امجد پرویز کو وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے اپنے ہمراہ پرنسپل سیکرٹری بھی تعینات کر دیا ہے جس کے بعد محکمہ تعلیم سکولز کی ذمہ داریاں بروقت اور فعال انداز میں سر انجام نہ دے سکنے کیوجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے پرنسپل سیکرٹری کی انتہائی اہم اور مصروف ترین پوسٹ پر فرائض سرانجام دینے والے سیکرٹری سکولز کے پاس محکمہ کے امور کی ادائیگی کیلئے وقت ہی دستیاب نہیں ہوتا

متعلقہ خبریں