نیلم، مبینہ جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی طالبہ نے خودسوزی کا اعلان کر دیا

نیلم (سیاست نیوز) سانحہ شاردہ کھڑیگام بے نظیر پیلس متاثرہ طالبہ نے انصاف نہ ملنے پر خود سوزی کا اعلان کر دیا۔پولیس ملزم کوتحفظ دے رہی ہے درخواست اور وقوعہ کے مطابق ایف آئی آر میں دفعات شامل نہیں کیے۔ تفصیلات بتاتے ہوئے انٹر کالج شاردہ کی طالبہ مسماۃ طیبہ دختر خواجہ عبدالوحید کاکہنا ہے کہ گھر سے پر یکٹیکل نوٹ بک چک کروانے آئی کالج سے واپسی پر عابد شاہ ساکن کھڑیگام نے زبر دستی گاڑی میں بٹھایا شور شرابہ کرنے پر پستول دکھائی اور تان کر کہا کہ خاموش رہو ورنہ گولیوں سے چھلنی کردوں گا۔گاڑی میں بٹھا کر بے نظیر پیلس پر لے گیا جہاں ایک کمرے میں بند کر دیا گیا کمرے کے باہر معاؤنت کے لیئے بے نظیر پیلس کی انتظامیہ نے تالہ لگا دیا شور شرابے کے باجود مجھے نہیں چھوڑا گیامیرے کپڑے پریکٹیکل بک پھاڑ دی۔ایک گھنٹے تک زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا بعدمیں دوبارہ نیم بے ہوشی کی حالت میں اسی اپنی گاڑی پر بٹھایا اور خواجہ سیری پہنچ کر گاڑی سے پھینک دیا گیا۔تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سانحہ کھڑیگام بے نظیر پیلس کے مرکزی ملزم سید عابد شاہ قبل ازیں بھی دوران کالج آتے جاتے تنگ کرتا اور دھمکیاں دیتا رہا ہے جس کے حوالے سے پولیس کو باقاعدہ اطلاع دی لیکن پولیس اور ملزم عابد شاہ جوکہ کھڑیگام بے نظیر پیلس میں منشیات کا مل کر دھندہ کرتے ہیں متاثرہ طالبہ کا کہنا ہے کہ کالج سے گھر جارہی تھی عابد شاہ نے زبردستی گاڑی میں بٹھا کر بے نظیر پیلیس پہنچا دیا جہاں پر اپنی ہوس کا نشانہ بنایا ملزم عابد شاہ سیاسی اثر رسوخ کے ساتھ ساتھ پولیس کے ساتھ ملا ہوا ہے۔پولیس نے عابد شاہ کو نام نہاد گرفتار کررکھا ہے حولات کے اندر شاہانہ طرز پر رہائش پذیر ہے عابد شاہ کا بہنوئی سید امداد شاہ جوکہ چوکی آفیسر جانوئی ہے جس نے فوری بنیادوں پر پولیس تھانہ سے ساز باز کرکے ایف آئی آر میں ملزم کو ریلیف پہنچانے والے دفعات لگائے ہوئے ہیں ملزم عابد شاہ نے پولیس سے ساز باز کرواکر او مقدمہ کی تفتیش کو شاردہ سے آٹھمقام منتقل کروایا ملزم با اثر ہے پولیس سے انصاف کی توقع نہیں، تھانہ شاردہ اور تھانہ آٹھمقام کا ملزم سے ساز باز ہے جو اسے مکمل ریلیف دینے میں مصروف ہیں علاوہ ازیں ایف آئی آر کو کمزور کرنے کے لیئے زیلیاں بھی ریلیف فراہم کرنے کے لیئے ڈالی گی ہیں۔عابد شاہ درندہ صفت ہے جس نے قبل ازیں بھی بہت سی معصوم طالبات کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا گیا

متعلقہ خبریں